کرناٹک میں کورونا کے 453 نئے کیس ، بنگلورو میں 196 نئے معاملے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2020, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍ جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر سے 453 لوگوں کے کورونا پوزیٹیو ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جن میں سے 196 معاملے بنگلورو سے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں معاملات کے نیتجے میں ایک بار پھر بنگلورو  میں 1272 کیسوں سے سر فہرست ہوگیا ہے۔ ریاست  بھر میں 5 اموات کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ کلبرگی میں 39 ، بیلاری میں 40 ، وجئے پورہ میں 39 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان کے علاوہ یادگیر میں 3 ، بیدر میں 13، رائچور میں 2 ، دکشن کنڑا میں 7، منڈیا میں 5، ہاسن میں 5، داونگیرے میں 8، دھارواڑ میں 15، میسورو میں 18، اُتر کنڑا میں 8، چکبالاپور میں 3، باگل کوٹ میں 14، شیموگہ میں 2، رام نگرم میں 2، گدگ میں 18، کولار میں 8 اور ٹمکورو میں 4 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں اب تک کورونا کے سبب مارے گئے افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ جملہ متاثرین کی تعداد اتوار کو 9 ہزار سے متجاوز ہو کر 9150 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 5616 صحت یاب ہوچکے ہیں او ر 3398 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں کے تین اضلاع بنگلورو اربن کلبرگی اور اُدپی میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...