کرناٹک میں کورونا کا قہر، ایک ہی دن 216 کورونا وائرس سے متاثر۔ یادگیر میں سب سے زیادہ 72 کیس، متاثرین کی کُل تعداد 1959

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2020, 9:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍مئی (ایس او نیوز) ملک بھر میں کورونا کاقہر جاری ہے، ریاست کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

 کرناٹک میں لاک ڈاؤن ۔4 غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کرناٹک میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 216 ریکارڈ کی گئ ہے۔ یہ اب تک کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیس ہیں۔ بروز جمعہ شام 5 بجے سے بروز ہفتہ شام 5 بجے تک ریاست کرناٹک میں کورونا کے 216 معاملات کا پتہ چلا ہے۔ جمعہ کے روز ایک ہی دن 216 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 216 نئے کورونا کیس سامنے آئے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1959 ہوگئی ہے۔

یادگیر میں ایک ہی دن 72 معاملات پیش آئے، ان میں سے زیادہ تر مہاراشٹرا کے ممبئی شہر سے واپس آنے والے مہاجر مزدور شامل ہیں، جس سے مزید پریشانی بڑھ گئی ہے۔ لیکن اب تک ریاست میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص نے خودکشی بھی کی ہے، اس طرح فوت ہونے والوں کی کُل تعداد 42 ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مہاراشٹرا کی تجارتی راجدھانی ممبئی سے ریاست واپس آنے والوں سے کورونا کے کیس میں اضافہ ہورہا ہے۔جتنے کووڈ۔19 معاملات پیش آئے ہیں ان میں سے اکثر افراد مہاراشٹرا سے آئے ہوئے تارکین وطن ہیں، اس کے علاوہ راجدھانی دہلی سے آئے ہوئے ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔علاوہ ازیں تمل ناڈو اور گجرات سے آنے والوں میں سے 2 افراد کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔

جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ یادگیر میں 72 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ، بنگلورومیں 4، چکبالاپورمیں 26، رائچورمیں 40، اُتر کنڑامیں2، ہاسن میں 4، شیموگہ میں 2، اُڈپی میں 1، چترادرگہ میں 1، گدگ میں 15، داونگیرے میں 2، منڈیا میں 28، دکشن کنڑامیں3، کلبرگی میں 1، بیدر میں 3، بیلاری میں 3 ، دھارواڑمیں 1، کولار میں 2 اور بیلگاوی میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے جملہ 216 معاملے سامنے آئے جس سے اب تک کی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1959 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 42 ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 598 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ کووڈ۔19 سے متاثرین میں سے 200 افراد کا تعلق بیرون ریاستوں سے آنے والے تارکین وطن سے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔