کرناٹکا میں طاری ہورہی ہے کورونا کی دہشت؛ آج ایک ہی دن1267 نئے معاملات، صرف بنگلور میں ہی 783 کیسس، کورونا نے آج 16 لوگوں کی لی جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th June 2020, 8:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 28/جون (ایس او نیوز)  کورونا اب تیزی کے ساتھ کرناٹک میں اپنی دہشت طاری کررہا ہے، پہلے ہی لوگ کورونا وباء  سے پریشان ہیں، ملک بھر میں ہوئے لاک ڈاون سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، مگر   کورونا کے دن بدن بڑھتے معاملات سے  عام زندگی معمول کی طرف لوٹنے تو دور،  کورونا کے معاملات  عوام میں مزید  دہشت پیدا کررہے ہیں۔ آج ایک ہی دن کرناٹک میں  کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار کو   پار ہوگئی ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کرناٹک میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا کے معاملات ایک دن میں سامنے آئے ہیں۔

سرکار کی جانب سے جاری کی جانے والی ہیلتھ بلٹین کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرناٹکا میں  1267 کورونا کے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ معاملات بنگلور (اربن) سے  سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ بلٹین کے مطابق صرف بنگلور سے ہی  783 کیسس درج کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ساحلی ضلع دکشن کنڑا میں کورونا کے 97 معاملات سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے معاملات میں آج بلاری ضلع تیسرے نمبر پر رہا جہاں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 71 معاملات جبکہ ایک اور ساحلی ضلع اُڈپی میں  کورونا پوزیٹیو کے 40 معاملات درج کئے گئے ہیں۔

آج ریاست میں  ایک ہی دن کورونا سے  16 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 207 ہوگئی ہے۔

آج کورونا کی اتنی  بڑی تعداد  سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر  13190 کو ہوگئی ہے۔ بلٹین کے مطابق ان میں سے اب تک  7507 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسس کی تعداد 5472 ہے جن میں 243 لوگ  آئی سی یو میں ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔