کرناٹکا میں ایک ہی دن میں پانچ ہزار سے زائد کوویڈ معاملات کا سلسلہ ہنوز جاری؛ اب تک دو ہزار سے زائد لوگ موت کا شکار؛ اُترکنڑا میں آج کورونا کے 75 معاملات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2020, 8:10 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 29 جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا کے پانچ ہزار سے زائد معاملات سامنے آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کل منگل کو  ریاست میں  5,536 پوزیٹیو معاملات سامنے آئے تھے تو آج بدھ کو  5503 کورونا کے معاملات  کا پتہ چلا ہے۔ ہر روز پانچ پانچ ہزار رپورٹس پوزیٹیو آنے کی وجہ سے ریاست کے عوام میں  تشویش بڑھتی جارہی ہے اور  کورونا پر قابو پانے میں ناکامی کے اسباب پر عوام  میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

آج پھر ایک بار ریاست کے صدر مقام بنگلور میں سب سے زیادہ یعنی 2270 کورونا پوزیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کل یہاں 2819 معاملات درج کئے گئے تھے۔ آج بھی ریاست کے مختلف اضلاع سے  کورونا سے اموات کی خبریں موصول ہوئی ہیں، ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج بدھ کو  ایک ہی 92 لوگ کورونا سے  اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر  2147 کو پہنچ گئی ہے۔

آج بلاری میں 338،   بیلگاوی میں 279، داونگییرے میں 225،  دکشن کنڑا میں 208 اور میسور میں 200 کورونا پوزیٹیو معاملات کی تصدیق کی گئی ہے۔جبکہ دیگر چھ اضلاع میں بھی آج ایک ہی دن  سو سے زائد کورونا کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

2397 صحتیاب ہوکر ڈسچارج:   ایک طرف  آج پانچ ہزار سے زائد لوگوں کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے تو وہیں آج ریاست کے مختلف اضلاع سے  جملہ 2397 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

اُترکنڑا میں 75 پوزیٹیو:   محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آج اُترکنڑا میں کورونا کے 75 پوزیٹیو معاملات درج کئے گئے جس میں سب سے زیادہ  معاملات  ہلیال میں 36 درج کئے گئے ہیں۔ آج سرسی میں 9، کارواراور  انکولہ میں 6، منڈگوڈ میں 7، بھٹکل اور ہوناور میں 4، جوئیڈا میں 2 اور کمٹہ اور یلاپور میں ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔بھلے ہی  بلٹین کی رپورٹ کے مطابق آج بھٹکل میں چار معاملوں کی جانکاری دی گئی ہو، لیکن ذرائع سے  ملی اطلاع کے مطابق آج  بھٹکل میں کورونا کے سات معاملے درج ہوئے ہیں۔(ممکن ہے کہ کل کی ہیلتھ  بلٹین میں آج کے تین زائد معاملات جوڑے جائیں)

اُترکنڑا سے 107 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج:   آج بدھ کو اُترکنڑا کے مختلف علاقوں سے 107 کورونا متاثرین صحت یاب ہوکر اسپپتالوں یا کوویڈ کیر سینٹر سے  ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ ڈسچارج ہونے والے ہلیال سے ہیں، یہاں آج 78 لوگ ڈسچارج ہوئے ہیں، بھٹکل میں 15، کمٹہ میں 10، انکولہ میں 3 اور کاروار میں 1 کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...