ایس ایس ایل سی امتحان کے انعقاد کیلئے گائیڈ لائنس جاری، امتحانی ڈیوٹی میں شرکت کرنے والے اساتذہ  اور ملازمین کے لئے ویکسین لگوانا لازمی 

Source: S.O. News Service | Published on 24th June 2021, 12:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 24؍جون (ایس او نیوز)  اگلے ماہ جولائی میں ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان سے متعلق ریاستی حکومت نے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔ ریاست بھر میں ایس ایس ایل سی امتحان اگلے ماہ جولائی میں منعقد ہوگا۔ 

اس سلسلہ میں گائیڈ لائنس جاری کر کے ریاستی وزیر برائے بنیادی اور ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے کہا کہ ہر استاد اور استانی کو ان گائیڈ لائنس پر عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایل سی امتحان پوری ریاست میں بہترین طریقہ سے اور ہیلتھ رہنما خطوط پر عمل کے ساتھ منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے لئے 28 ؍ جون کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام اجلاع کے بشمول ڈپٹی کمشنروں ، ضلع پنچایتوں کے سی ای اوز، ایس  پیز، ڈی ایچ او، ٹریژری افسر اور محکمہ تعلیم عامہ کے افسروں کو مناسب گائیڈ لائنس فراہم کی جائیں گی ۔

امتحان کی ڈیوتی میں شرکت کرنے والے تمام اساتذہ ، اسٹاف اور متعلقہ افسروں کو کورونا وایکسین لوگونا لازمی ہوگا۔ امتحان کی ڈیوٹی میں شرکت کرنے والوں کو کم از کم پہلا ڈوز ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ ہر امتحانی مراکز پر ایس او پی کی سہولت کو یقینی بنانے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسروں سے کہا گیا ہے۔ اگر کوئی طالب علم مختلف بیماریوں اور کووڈ علامات میں مبتلا ہے تو جانچ کے بعد اس کو امتحان لکھنے خصوصی کمرہ کا انتظام کرنا چاہئے طلبا اور اساتذہ کو امتحانی مرکز کے اندر داخل ہون ےسے قبل ہیلتھ سنٹر کاؤنٹر سے رجوع ہونا ضروری ہے۔

امتحان میں شرکت کرنے والے  ہر طالب علم کو امتحان شروع ہون ےسے 15 منٹ پہلے اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھے رہنا چاہئے امتحانی مراکز کے تمام بیت الخلاؤں میں سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ کرنا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔