کووڈشیلڈویکسین کے 6.48لاکھ ڈوزموصول ہوگئے: وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍جنوری (ایس او نیوز) ریاست میں پہلے مرحلہ میں 54باکسوں میں 6.48 لاکھ ڈوزکوروناویکسین موصول ہوئی ہے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے صحت وطبی تعلیم ڈاکٹر سدھاکرنے دی۔

کوروناویکسین آنندراؤ سرکل پرواقع ذخیرہ اندوزی مرکز آ نے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ کوروناویکسین کے 6.48لاکھ ڈوزپرمشتمل 54بکس موصول ہوئے ہیں۔ تمام ڈوز نہایت عمدگی سے پیک ہوکرآئی ہیں۔ ایک مخصوص درجہ حرارت میں لائے گئے ویکسین ذخیرہ اندوزمرکزمیں رکھے گئے ہیں۔کل بروز چہارشنبہ بیلگاوی کو1.40لاکھ ویکسین ڈوزموصول ہوں گی۔اس پرمیں وزیراعلیٰ ایڈی یورپا اوروزیر اعظم نریندرمودی سے اظہار تشکرکرتاہوں۔ آتم نربھر (خودکفیل) بھارت کے تصورساتھ مودی حکومت کی جانب سے مختلف فارما کمپنیوں کاتعاون کئے جانے کی بناپرآج ہمیں صرف 210روپئے میں کوروناویکسین دستیاب ہورہی ہے۔کورونا کی روک تھام میں جن لوگوں نے جدوجہدکی ان تمام اہلکاروں کو16جنوری سے کورونا ویکسین کی ٹیکہ دیاجانے کاپروگرام ترتیب دیا جارہاہے اس کے لیے درکار رہنماخطوط جاری کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مزیدچار کمپنیاں ویکسین تیارکرنے والی ہیں۔وہ ویکسین دستیاب ہونے کے بعدزیادہ سے زیادہ لوگو ں کو ویکسین دیناممکن ہوپائے گا۔انہوں نے کہاکہ ویکسین کومحفوظ طریقہ سے لاتے ہوئے اسٹور کرنے کا تجربہ ہمارے اہلکاروں کوحاصل ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں کے معاملہ میں کوئی غیریقینی صورتحال کاشکارنہ ہو،تمام سرگرمیاں اصول وقواعدکے مطابق انجام دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2لاکھ سے زائد اہلکارویکسین دیں گے،ان تمام کوتربیت دی جارہی ہے، سائدافیکٹ کاامکان بالکل نہیں ہے، اس کے باوجود پیشگی احتیاط کے طورپرویکسین دینے کے مقام کی نگرانی کے لیے علاحدہ انتظام کیاگیاہے،ویکسین کا باکس بہت وزنی ہے، ایک اہلکار کے ہاتھ سے پھسل گرنے کے باوجودویکسین اورباکس کوکچھ نہیں ہوا،اس لیے اس بارے میں کسی کوتشویش میں مبتلا ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔

قبل ازیں سیرم انسٹی ٹیوٹ پونے سے منگل کے روز صبح تین ڈگری کنٹرولڈ درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے روانہ کی گئی جہاں سے ان ویکسین کو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا گیا۔ ملک میں اس وبا کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا پہلا مرحلہ صبح تقریباً پانچ بجے تین ڈگری کنٹرولڈ درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے کے لیے روانگی کے ساتھ شروع ہوا۔ قومی سطحی ٹیکہ کاری کی مہم چار دنوں کے بعد شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹرک سے ویکسین کے کل 478 باکسوں کو بھیجا گیا ہے۔ منجری سے ٹرک سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے احاطے سے صبح نکلا اور 15 کلومیٹر دور واقع ہوائی اڈے کے وقت پہنچ گیا ہے۔ ہوائی اڈے سے 10 بجے ملک کے مختلف 13 مقامات کے لیے ویکسین کو بھیجا گیا۔ ٹرک میں لدے ویکسین کو بھیجنے سے قبل ٹرک کی پوجا کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...