کرناٹک میں کورونا سے نپٹنے کیلئے نئے قواعد وضع-کیسوں میں اضافہ ہوا تو سخت اقدامات ناگزیر: آر اشوک

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2021, 10:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍نومبر(ایس او  نیوز)حکومت کرناٹک نے کورونا وائرس کے تازہ معاملات میں اضافہ کے پیش نظر حکومت کرناٹک نے سخت احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کی شام وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کے تازہ کیسوں کی صورتحال اور جنوبی افریقہ سے پھیلنے والے اومیکرون وائرس کے ممکنہ خطروں کا جائزہ لینے کے بعد چند اہم اعلانات کئے گئے۔ میٹنگ کے بعد وزیر محصولات آر اشوک نے میڈیا کو تازہ فیصلوں سے آگاہ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسوں میں اگر آنے والے دنوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔یہ طے کیا گیا کہ مہاراشٹرا اور کیرلا سے ریاست میں آنے والوں کیلئے آر ٹی پی سی آر جانچ اور اس کی نگیٹیو رپورٹ لازمی ہو گی۔ قومی شاہراہوں اور مہاراشٹرا وکیرلا کی سرحدوں سے جڑے علاقوں میں چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جا بجا کووڈ جانچ نے مراکز قائم کئے جائیں گے جہاں جانچ کا سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہے گا۔ 16دن یا اس سے کم عرصہ میں کیرلا سے جو لوگ ریاست میں داخل ہوئے ہیں ان کیلئے آر ٹی پی سی آر جانچ لازمی قرار دی گئی ہے۔ہاسٹلوں میں مقیم طلباء کی جانچ کے بعد بھلے ہی نگیٹیو رپورٹ ملی ہو لیکن سات دن بعد دوبارہ ان کی جانچ کی جائے گی۔ ہوٹلوں، ریستورانوں، سنیما گھروں، لائبریری، سوئمنگ پول، زواور بیالوجیکل پارکوں میں کام کرنے والوں کیلئے کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔ میڈیکل کالجوں کور نرسنگ کالجوں کے طلباء کیلئے کووڈ ٹسٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ سرکاری دفاتر، مالس اوردیگر مقامات پر کام کرنے والوں کیلئے کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لازمی قراردئے گئے ہیں۔ ایرپورٹ پر دیگر مقامات سے پہنچنے والوں کی جانچ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جانچ میں اگر کوئی بھی پازیٹیو نظر آئے تو اسے فوری طور پر اسپتال روانہ کیا جائے۔اشوک نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ دارو ں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے کلچرل پروگراموں کو ملتوی کردیں۔بعض اسکولوں میں کووڈ کیسوں میں اضافے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کیسو ں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے بارے میں مناسب فیصلہ کرنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اختیار دیا گیا ہے۔اس میٹنگ میں وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر، کرناٹک میں کووڈ ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر سدرشن اور دیگر موجود تھے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...