بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجدملا کی قیادت میں کرناٹکا راجیوتسوا پیشگی تیاری میٹنگ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2019, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ہرسال یکم نومبر کو کرناٹکا راجیوتسوا کی حیثیت سے ریاستی تہوار منایاجاتاہے۔ اس سلسلےمیں پیشگی تیاریوں کا جائزہ لینے تحصیلدار دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کی صدارت میں محکمہ جات افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

اس موقع پر افسران سےمخاطب ہوئے اے سی ساجدملا نےکہاکہ کرناٹکا راجیوتسواکو کامیاب بنانےکے لئے ہرایک محکمہ جات کے افسران کا تعاون ضروری ہے اور افسران وقت اور صفائی کو ترجیح دینے کی بات  کہی۔ یکم نومبر کو بھونیشوری دیوی کی پوجا کے بعد گزشتہ سال کی طرح امسال بھی نمائشی جھلکیوں کے ساتھ ریلی نکلے گی  اور تعلقہ میدان میں ثقافتی پروگرام کی نمائش کے لئے دائس تیار کرنےکی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہرسال کی طرح آنند آشرم کانونٹ سے ریلی نکلے گی۔ راجیوتسوا میں پلاسٹک جھنڈے سمیت کسی طرح کے پلاسٹک اشیاء کے استعمال نہیں کئے جائیں گے۔ ریلی میں شریک ہونے والے آٹو مالکان پیشگی اطلاع دیں تاکہ حفاظتی انتظامات میں سہولت ہو۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر، بی ای اؤ منجی، ضلع پنچایت انجنئیر فیاض وغیرہ میٹنگ میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔