بھٹکل میں ریاستی تہوار کرناٹکا راجیہ اُتسوا دھوم دھام سےمنایاگیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st November 2019, 7:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم نومبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ انتظامیہ بھٹکل، تعلقہ پنچایت بھٹکل، میونسپالٹی بھٹکل اور پٹن پنچایت جالی کے اشتراک سے یکم نومبر کو ریاستی تہوار کرناٹکا راجیہ اُتسوا  دھوم دھام سےمنایاگیا۔

تعلقہ کے نیو انگلش اسکول سے بھونیشوری دیوی کی ریلی کو رکن اسمبلی سنیل نائک نے ہری جھنڈی دکھائی۔  پھر یہ ریلی نوائط کالونی تعلقہ اسٹڈیم عرف وائی ایم ایس اے میدان پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے بتایا کہ تاریخ  صرف محظوظ ہونے کے لئے نہیں ہے، ریاست بھر میں ہر روز راجیواتسوا ہونا چاہئے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے اس موقع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ متحدہ کرناٹکا کی تشکیل ایک جدوجہد سے بھری ہوئی ہے، ذات پات ، دھرم سے اوپر اٹھ کر ریاست کی ترقی کے لئےہرایک کو متحرک ہونےکی ضرورت ہے۔ بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے کنڑا زبان اور اس کی ثقافت کے متعلق مقالہ پیش کیا۔

تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے استقبال کیا۔ ڈائس پر پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، ہنومنت نائک، پنچایت کارگزار افسر پربھاکر چکمنے ، بلدیہ چیف آفیسر دیوراجو ، سی پی آئی ایم ایس پرکاش، جالی پنچایت کے چیف آفیسر وینو گوپال شاستری، بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل افسر ڈاکٹر سویتا کامت، آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ بی ای اؤ منجی نے شکریہ اداکیا۔ استاد شری دھر شیٹھ نے نظامت کی۔

پروگرام میں مختلف میدانوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الوں کی تہنیت کی گئی ۔ جن میں انجمن ڈگری کالج شعبہ کنڑا کے صدر آر ایس نایک ، میڈیکل آفیسرڈاکٹر سویتا کامت اور ایس ایس ایل سی امتحانات کے کنڑا مضمون میں  125میں  125نمبرات حاصل کرنے والے 12طلبا کی بھی تہنیت کی گئی ۔

جلسہ کے فوری بعد مختلف اسکولی بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...