حکومتیں اپنی ناکامیاں چھپانے فرقہ وارانہ فسادات کروا رہی ہیں؛رائچور میں کرناٹک راجیہ رعیت سنگھ کے صدر چامرس پاٹل کاخطاب

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2022, 1:02 PM | ریاستی خبریں |

رائچور ،27؍فرور ی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکز اور ریاست کی حکومتیں محض اپنی ناکامیوں و غلط حکمرانی کو چھپانے غیر ضروری معاملات کو ہوا دے کر فرقہ وارانہ رنگ دے کر فسادات کروانے کے درپے ہے۔ ایسی حکومت سے کسی بھی فرقہ کو فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرناٹک راجیہ رعیت سنگھ کے اعزازی صدر چامرس مالی پاٹل نے  پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا۔

 انھوں نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت اپنی غلطیاں چھپانے شیموگہ میں پیش آئے قتل معاملہ کو ریاستی مسئلہ بتاتے ہوئے اس کی غلط حکمرانی پر عوامی توجہ ہٹانے اور ایسی حرکتوں سے عوام کو الجھانے میں خاص دلچسپی رکھتی ہے۔ حالیہ دنوں میں رونما فسادات سے ایسا لگتا ہے کہ ہمارا ملک ایک سیکولر نہیں ہے بلکہ مذہبی ملک کا روپ اختیار کیا ہوا ہے۔

ملک میں کئی ایک مسائل حل طلب ہے۔ اس کی بجائے معمولی مسئلہ کو بڑا بتاکر عوام کی توجہ عمداً ہٹانے کی کوشش حکمراں پارٹی کررہی ہے۔ ریاستی وزیر ایشورپا کو عوامی مسئلہ کی یکسوئی کی بجائے اپنی سیاسی ترقی کی فکر لاحق ہے اور پارٹی قائدین کو خوش کرنے کی غرض سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ، فرقہ وارانہ بیانات دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسانوں کے مصیبت کے وقت حکومتیں امداد کرنے کی بجائے آنکھیں چرا رہی ہے۔ ابتداء یں فی ایکڑ 20 کنٹل جوار کسانوں سے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس میں ترمیم کرتے ہوئے اب 10 کنٹل کیا گیا ہے۔ حکومتیں کسانوں کے درمیان نفاق و اختلافات پیدا کرنے کی غرض سے آئے دن ایک نیا طریقہ خریدی جاری کررہی ہے۔ انھوں نے کسانوں سے زرعی پیداوار کی امدادی قیمتوں میں خریدی کے اعلانات پر اکتفاء کرنے کی بجائے عملی اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر کسان سنگھ قائدین عبدالنظیر، پربھاکر، دیوراج و دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔