کرناٹک کے 16اضلاع میں مسلسل بارش کے  پیش نظر، اسکولوں اور کالجوں کو15اگست تک تعطیل کااعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2019, 10:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو9 اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں مسلسل بارش کے مدِ نظر بیدر کے بشمول جنوبی کنڑا‘ رائچور‘باگلکوٹ‘ بیلگاوی‘ چکوڈی‘ شیموگہ‘ ہاویری‘کوڈگو‘ کوپل‘ یادگیر‘ کلبرگی‘ دھارواڑ‘بلاری‘ ہاسن اْڈپی‘ گدگ اضلاع میں 15اگست تک تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔کرناٹک میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں سے ابھی تک تقریبا43,000افراد کو بچایا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ بیلگاوی ضلع ہے جہاں سے 40,180افراد کو بچایا گیا ہے۔ضلع میں 6لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوبی شمالی کنڑا ضلع میں بارش سے متعلق حادثات میں 2افراد کی موت ہوگئی ہے۔یہاں سے ابھی تک 3,088افراد کوباہر نکالا گیا ہے۔تقریبا17,000افراد امداد ی کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔چیف منسٹر مسٹر بی ایس یدی یورپا بیلگاوی میں قیام کئے ہیں اور ریلیف اور ریسکیو مہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے بیلگاوی  میں بارش سے متاثرہ شیواجی نگر اور گاندھی نگر کا دورہ کیا۔ایک عہدیدار نے بیان میں بتایا ہے کہ آبی ذخائر سے پانی جاری کرنے کا عمل اچھی طرح سے ہم آہنگ ہے اور پروٹوکول کے مطابق  کے نشیبی علاقوں کو ڈوبنے سے بچایا جاسکے۔ بڑی تعداد میں پانی چھوڑنے سے متاثرہونے والے دیہاتوں کی شناخت کرلی گئی اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ‘ اسٹیٹ ڈریزاسٹر ریسپانس فورس‘نیشنل ڈیرزاسٹر ریسپانس فورس اور آرمی  کی مشترکہ امدادی ٹیموں نے اب تک شمالی، ساحلی اور ملناڈ خطہ کے متاثرہ اضلاع سے اب تک کل43,858افراد کو باہر نکالا ہے۔اس درمیان جنوبی مغربی ریلوے پونا منڈلپور‘ پاچاپور‘گوکاک اور کچھ دیگر علاقوں پر موسلادھار بارش ک کی وجہ سے پٹریاں زیرآب ہونے کی وجہ سے 18ٹرینوں کو منسوخ  کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔