کرناٹک میں پی یو سی سال 2022 کے آج 18 جون کو نتائج

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2022, 9:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جون (ایس او نیوز) کر ناٹک پری یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ نے کرناٹک کا پی یو سی سال دوم نتیجہ 2022 کی تاریخ جاری کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق کلاس 12 کے نتائج کا اعلان آج 18 جون 2022 کو کیا جائے گا۔ وہ امید وار جنہوں نے پی یو سی دوم  کے امتحان میں شرکت کی ہے وہkarresults.nic.in پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ سائنس ، کامرس اور آرٹس اسٹریم کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جاۓ گا۔

کرناٹک پی یو سی سال دوم کے نتیجہ 2022 کی تاریخ اور وقت کا اعلان کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجو کیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کیا۔ ٹویٹ میں لکھا ہے ، ” دوسرے پی یو سی امتحان کے نتائج کا اعلان 18جون کو کیا جاۓ گا۔ تمام طلباء کے لیے نیک خواہشات ۔

ریاست میں 12 ویں جماعت کا بورڈ امتحان 22 اپریل سے 18 مئی 2022 تک مختلف امتحانی مراکز پر منعقد ہوا تھا  امتحان کے تمام دنوں میں صبح 10.15 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک واحد شفٹ میں امتحان لیا گیا۔ ریاست میں تقریبا 7 لاکھ امیدواروں نے 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت کی 

گذشتہ سال یعنی2021 میں ،  12ویں کے نتائج کا اعلان 20 جولائی 2022 کو ہواتھا۔ مجموعی طور پر پاس ہونے کا فیصد 100 فیصد تھا۔ ریاست میں کل 2,239 طلباء نے 600 میں سے پر فیکٹ 600 نمبر حاصل کیے تھے۔ مجموعی طور پر ، کامرس اسٹریم میں 2,51,686، سائنس اسٹریم میں 2,19,777 اور آرٹس اسٹریم میں 69,529 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔