پی یو سی سپلیمنٹری امتحان کا ٹائم ٹیبل جاری
بنگلورو،11؍اگست (ایس او نیوز) سکینڈ پی یو سپلیمنٹری امتحان کے لئے ڈپارٹمنٹ آف پری یونیورسٹی ایجوکیشن نے آج ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔یہ امتحان ستمبر میں منعقد ہوگا۔ محکمہ کی ڈائرکٹر نے ریاست کے تمام پی یو کالجوں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔یہ امتحان 7/ تا 18ستمبر صبح 10.15بجے تا دوپہر 1.30بجے اور دوپہر 2.15بجے تا شام 5.30بجے منعقد ہوگا۔پچھلے امتحان میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ بھی اس امتحان میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 7/ستمبر صبح اردو اور سنسکرت دوپہر انفرمیشن سائنس، ریٹائل آٹو موبائل، ہیلتھ کیر، بیوٹی اور ونلاس اور ہوم سائنس 8ستمبر صبح ہسٹری (تاریخ) اسٹاٹسٹکس، بیولوجی۔9ستمبر: صبح ہندی، دوپہر تمل تلگو، ملیالم، مراٹھی، عربی، فرنچ۔10ستمبر: صبح انگلش، 11ستمبر صبح ا ختیاری کنڑا، الیکٹرانک، کمپیوٹر سائنس،دوپہر کرناٹک سنگیت، ہندوستانی سنگیت، جیوگرافی۔12ستمبر صبح ایکنامک، فزکس۔13/ستمبر اتوار کا دن چھٹی۔14/ستمبر صبح لاجک بزنس اسٹیڈیز،کیمسٹری۔ 15/ستمبر:صبح کنڑا۔16/ستمبر صبح پولیٹیکل سائنس، بنیادی میتھس۔17/ستمبر صبح سوشالیاجی،اکاؤنٹس۔18/ستمبر صبح جغرافیہ، دوپہر سائیکالوجی۔