بنگلورو، 18 ؍ اپریل (ایس او نیوز) پرائیویٹ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے حکومت کی جانب سے ایک طے شدہ رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پرائیویٹ لیاب میں ایک آدمی کو کووڈ۔19 کی تشخیص کے لیے حکومت نے 2 ہزار 250 روپئے کی قیمت طے کردی گئی ہے۔ یہ اعلان حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیا۔
ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ پرائیویٹ لیاب کے ساتھ کووڈ ۔19 کے ٹیسٹ سے متعلق طلب کردہ اجلاس میں ہر طرح سے سوچ بچار کرکے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ کے لیے پرائیویٹ لیاب میں 2 ہزار 250 روپئے لئے جائیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر ) اور مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق پرائیویٹ لیابس کو کام کرنا ہوگا۔ حالات و ظراف کے اعتبار سے پرائیویٹ لیابس کو اپنی رپورٹ ریاستی حکومت اور آئی سی ایم آر کو روانہ کرنا ہوگا۔ یہ جانکاری بی بی ایم پی کے کمشنر انل کمار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں شیئر کی ہے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائیویٹ لیابس کو کوئی بھی ٹسٹنگ کٹ نہیں دی جائے گی۔