بٹ کوائن مافیا میں بی جے پی شامل ہے: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2021, 12:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 28؍اکتوبر (ایس او نیوز)  کمبل کاندھے پر ڈالنے کی روایت کس نے شروع کی؟ کمبل کاندھے پر ڈال کر دوسروں کو تنقید کرنے کا سلسلہ کس نے شروع کیا۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے شروع کیا۔ میں بھی کروبا طبقہ  میں پیدا ہوا ہوں۔ اس لئے کمبل کے معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں  کیا۔ کاندھے پر کمبل ڈالنا دراصل کروبا طبقہ  کی علامت ہے۔ کروبا طبقہ چرواہوں کا طبقہ ہوتا ہے، جو جانوروں کو چرانے کے لئے دور دور لے جاتے ہیں، اور ٹھنڈی سردی سے بچنے کے لئے کمبل کا استعمال کرتے ہیں اور اپنے کاندھے پر ہمیشہ کمبل ڈال کے چلتے ہیں۔ 

سدارامیا نے مزید کہا کہ بسواراج بومئی اور کمار سوامی نے کب بکریاں چرائی تھیں۔ کمار سوامی کہتے  ہیں  کہ وہ بکریوں کے ریور میں سوئے تھے ، ان کے والد  دیوے گوڑا 1967 میں ایم ایل اے  بنے تھے ، تقریباً انہیں دنوں کماسوامی کا بھی جنم ہوا تھا، وہ کس طرح بکریاں چرائے تھے ، ہ سب جھوٹی باتیں ہیں، وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے والد بھی ایم ایل اے اور ایم ایل سی بنے تھے، کیا ایسے لوگوں کے بچے بکریاں چراتے ہیں۔ کم از کم اب تو وہ صحیح بات بولیں ، صرف انتخابی مہم کے لئے جو چاہیں نہ بولیں ، چرواہوں کے کمبل کو سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ 

ریاست میں بٹ کوائر اور ڈرگس معاملے پر دہ ڈالنے کے الزامات کے تعلق سے پوچھے جانے پر سدارامیا نے کہا کہ اس معاملے میں بی جے پی شامل ہیں، اس لئے معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن جو لوگ اس میں ملوث ہیں، ان کو بچانے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...