مروگا مٹھ کے سوامی کسی بھی وقت خودسپردگی کرسکتے ہیں، لنگایت سوامی کو گرفتار کرنے پولیس نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2022, 12:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو؍ چتر اور گہ،30؍اگست (ایس او  نیوز ) چتر اور گہ کے  مروگامٹھ  کے سیومورتی شیو شرن سوامی جن پر دو نا بالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے، کرنا ٹک  پولیس سوامی کو گرفتار کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ پولیس ذرائع  سے یہ  خبر ملی ہے ۔

ان پر لگائے گئے اس الزام کے بعد سوامی نے پہلی بار اپنی زبان کھولی ہے ۔ وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس کا بھر پور تعاون کر میں گے ۔ وہ ملک کے قانون کا احترام کرتے ہیں ۔اس صورتحال کے بعد اگلا قدم کیا ہونا چاہئے اس تعلق سے سوامی نے مٹھ کے دیگر سوامیوں اور عقیدت مندوں سے گفتگو کی۔ مٹھ کے ذرائع کے مطابق سوامی کسی بھی وقت پولیس کو خود سپردگی کرنے کا امکان ہے۔اجلاس میں اپنے عقیدت مندوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوامی نے کہا کہ عقیدت مندوں کو اس ملک کے قانون کا احترام کرنا چاہئے ۔ میں قانون کا پابند ہوں۔ قانون کا احترام کرتے ہوۓ ہمیں حکام کا تعاون کرنا چاہئے ۔

ملزم نے مزید کہا کہ صورتحال سے فرار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے 15 سالوں سے مٹھ کے خلاف سازش کی  جاجارہی ہے ۔اب یہ  سازش کھل کر سامنے آگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون تمام کے لئے یکساں ہے ۔ ہمیں صبر اور عقلمندی  کے ساتھ اس صورتحال کا مستقل حل تلاش کرنا ہے ۔سوامی نے یہ امید ظاہر کی کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ ان الزامات سے پاک وصاف ہو کر باہر  نکلیں گے ۔ملزم لنگایت سوامی کے خلاف کرنا ٹک  پولیس نے پوسکو معاملہ درج کیا ہے جن کے خلاف دو کمسن لڑکیوں نے شکایت کی ہے ۔ان دو مظلوم لڑکیوں کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جاۓ گا جہاں تعزیرات ہند کی دفعہ 164 کے تحت ان لڑکیوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ یہ دو مظلوم لڑکیاں پولیس کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا چکی ہیں ۔ اس معاملے کو میسورو سے چتر ا درگہ  منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان لڑکیوں کی جانب سے چائلڈ ویلفیر کمیٹی نے شکایت درج کروائی ہے ۔

پولیس کے مطابق مظلوم طالبات جو اس مٹھ میں رہائشی سہولت کے ساتھ مقیم تھیں ، دونوں کو کسی نہ کسی بہانہ سے راتوں میں سوامی کے کمر ے  میں بھیجا جا تا تھا۔ اس کمر ے میں منشیات کے ساتھ کھانا اور مشروبات دۓ جاتے ۔ اس طرح سوامی ان سے اپنی جنسی ہوس پوری کرتا تھا۔ مظلوم لڑکیوں نے   یہ بھی  بیان دیا ہے کہ مٹھ میں اور بھی دیگر لڑکیاں ہیں جنہیں جنسی ہوس کا شکار بنایا جا تا ہے ۔ملزم لنگایت سوامی کے سیاسی اثر ورسوخ کو ذہن میں رکھ کر متاثر ہ لڑکیوں نے میسورو آ کر اواناڈی غیر سرکاری ادارہ سے مدد کے لئے رابطہ کیا۔ این جی او کی شکایت کے بعد پولیس نے لنگایت سوامی کو اہم ملزم کے طور پر معاملہ درج کر لیا ہے ۔مٹھ کے وارڈن  رشمی  کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جوان لڑکیوں کو سوامی کے کمرے  میں بھیجا کرتی تھی۔ایک جونیئر سوامی بسواتیہ  اور دیگر دو ملازمین کے خلاف بھی ایف آئی درج کیا گیا ہے، جو اس گناہ میں شامل ہیں۔

حال ہی میں کانگریس لیڈ ر راہل گاندھی نے اپنے دورہ کرناٹک کے دوران ملزم سوامی سے ملاقات کی تھی۔سوامی نے میکے د اٹو پراجیکٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوۓ کانگریس کی جانب سے نکالی گئی پدیاترا میں بھی حصہ لیا تھا اورانہیں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

ریاستی وزیر براۓ داخلہ امورارگا گیا نیندرا نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سوامی کے خلاف الزامات مٹھ کے اندرونی سازشوں کا نتیجہ ہو۔

وزیر اعلی  بومئی نے بتایا کہ پوسکو کے تحت سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد حقیقت سامنے آئے گی ۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ کر نے پولیس کو مکمل آزادی دی گئی ہے ۔ایک بار جانچ مکمل ہونے کے بعد سچائی سامنے آۓ گی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور پوسکو کیس بھی ہے۔ اغوا کا معاملہ بھی چترادرگہ پولیس نے درج کرلیا ہے۔ پولیس ان  دونوں معاملوں کی جانچ  کررہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔