بنگلورو: بین الاقوامی ٹیلی فون کالس کو لوکل کال میں تبدیل کرکے دھوکہ دے رہے جال کا پتہ۔ 6افراد پو لیس کی گرفت میں،سم کارڈس، ڈیوائز، موبائل فون،لیپ ٹاپ سمیت دیگر چیزیں ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2022, 11:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2؍جون(ایس او  نیوز)بین الاقوامی ٹیلی فون کالس کو لوکل کال میں تبدیل کرکے دھوکہ دے رہے ایک جال کا سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پو لیس پتہ لگانے میں کامیاب رہی۔اس دھوکہ دہی کے معا ملہ میں سی سی بی پو لیس نے روی چندرا، منو،اسماعیل شریف اور شاہر کو گرفتار کر کے ان سے مزید پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

اس سلسلہ میں اخباری کانفرنس سے بات کر تے ہو ئے شہر کے پو لیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے بتا یا کہ ملزمین کے قبضہ سے16سم باکس ڈیوائز،2سپ ٹرنک کال ڈیوائز،205سم کارڈس،5لیپ ٹاپ،2ڈیسک ٹاپ،9موبائل فون ضبط کئے ہیں۔ ملزمین گرفتاری سے محکمہ ٹیلی کمیو نیکیشن اور حکومت کے لاکھوں روپیوں کی بچت کی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ وسطی ایشیائی ممالک سے اجنبی شخص نے مہا دیو پورہ کے سی ٹرنک کال ڈیوائز کے ذریعہ جنوبی کنڑا ضلع کے لیٹنگے مڈلور دیہات کے چندرا ہاس نامی شخص کو کال کر کے شرت مڑیوال کے قتل کی طرز پر ہی شام تک اس کا بھی قتل کر دینے کی دھمکی دی تھی۔ اس سلسلہ میں پتور پو لیس تھانہ میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔انہوں نے اس معاملہ کو سنجیدگی کے ساتھ لے کر تمام زاوئیوں سے جانچ شروع کی،جانچ کے دوران بین الاقوامی ٹیلی فون کال کو مقامی کال میں تبدیل کئے جانے کا پتہ لگا۔

انہوں نے بتا یا کہ گرفتار شدہ ملزمین میں 4کا تعلق کیرلا سے ہے۔مذکورہ ملز مین مہا دیو پورہ کے2افراد کے ساتھ مل کر کال سنٹر کو دئے جانے والے ایر ٹل کمپنی کے سپ ٹرنک کال ڈیوائز کو حاصل کر کے آئیکان ٹورس اینڈ ٹراولس کے نام پر کمپنی کے دستاویزات تیار کر کے ایر ٹل کمپنی کو پیش کر کے کمپنی سے180کارڈ حاصل کئے تھے۔انہوں نے بتا یا کہ گرفتار شدہ ملزمین انٹر نیشنل کال کو لوکل کال میں تبدیل کر کے دھوکہ دے رہے تھے۔

پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ چک سندرا ہسرگٹہ مین روڈ پر ایک کرایہ کا مکان حاصل کر کے اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں بی ایس این ایل کے سم کارڈس حاصل کرکے سم باکس ڈیوائز کو نصب کر تے ہو ئے ایکسٹیل کمپنی کا انٹر نٹ استعمال کر کے بین الاقوامی کالس کو مقامی کالس میں تبدیل کر رہے تھے۔اخباری کانفرنس میں جوائنٹ پو لیس کمشنر رمن گپتا،ڈپٹی کمشنر آف پو لیس انگڈی بھی حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔