اُڈپی پیجاور مٹھ کے سوامی چل بسے،بینگلور میں ادا کی گئی آخری رسومات : بھٹکل میں بھی دیا تھا بھائی چارگی کا پیغام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th December 2019, 2:54 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :29؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) اُڈپی کے مشہور ومعروف پیجاور مٹھ کے وشویشور تیرتھ سوامی جی آج اتوار صبح  چل بسے ان کی عمر 88 سال تھی۔اُنہیں 19 دسمبر کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت کے بعد  منی پال  اسپتال میں داخل کیا گیا تھا مگر طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سوامی جی خواہش پر اتوار صبح قریب سات بجے انہیں واپس پیجاور مٹھ لایا گیا، جہاں انہوں نے صبح 9:20 منٹ پر اپنی آخری سانس لی۔

 ان کے انتقال  کی اطلاع ملتے ہی کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا سمیت مرکزی وزیرنرملا سیتا رامن اور دیگر کئی سیاسی لیڈران اور اعلیٰ شخصیات  نے ان کی میت کا آخری دیدار کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ان کی موت پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے بھی تعزیتی پیغامات روانہ کئے  وہیں  بھٹکل کی کئی اہم شخصیات نے بھی ان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات دئے۔ 

ان کی میت  کو عوام کے دیدار کے لئے صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اُڈپی کے اجّرکڈ اسٹڈیم میں رکھا گیا تھا بعد میں  میت بذریعہ ہیلی کاپٹر بنگلور لے جائی گئی جہاں کے نیشنل کالج میدان میں شام چار بجے  عوامی دیدار کے لئے رکھے جانے کے بعد اتوار دیر شام کو ہی  تمام ریت و رواج  کے ساتھ اور ہندو  عقائد کے مطابق  ان کے جسم کی آخری رسومات ادا کی گئی ۔

پیجاور مٹھ کے ہیڈ سری ویشوراتھیرتھا سوامی جی راما کُنجا کے شیولّی مادھوا برہمن خاندان میں 1931 کو پیدا ہوئے تھے، جبکہ 1938 میں  انہوں نے شری بھنڈرکیری مٹھ اور شری پالیمارو مٹھ کےگرو شری ویدیا منیا تیرتھارو کی نگرانی میں سنیاس لیا تھا۔

سوامی جی 2002 میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام انجمن گراؤنڈ میں منعقدہ ہمہ مذہب اجلاس ’سرو دھرم سمیلن ‘ میں  خیر سگالی کا پیغام لے کر بھٹکل بھی تشریف  لائے تھے اور تمام مذاہب  اور  ذات پات کے درمیان محبت اور بھائی چارگی کو عام کرنے کا پیغام دیا تھا۔ انہوں نے 2011 میں جامعہ اسلامیہ  بھٹکل کے پروگرام میں بھی شرکت کی تھی اور تمام  مذاہب کے درمیان رواداری قائم رکھنے پر زور دیا تھا۔ وہ 2015میں بھٹکل کے منکولی کے شری ناگ یکشا دھرمارتھ ہال کے افتتاحی پروگرام میں بھی شریک ہوئے تھے اور سماج کے تمام طبقوں کی ترقی کے لئے  کام کرنے اور آپسی  بھائی چارگی  کو بڑھانے  کے تعلق سے عوام  کو تاکید کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...