کرناٹک میں 24/ گھنٹوں میں 13/ افراد کورونا وائرس سے صحت یاب
بنگلورو،7/اپریل (ایس او نیوز) ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس دوران یہ راحت افزا اطلاع بھی ملی ہے کہ گذشتہ 24/ گھنٹوں میں 13/ کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 24/ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
پیر کے دن بنگلورو میں 6، دکشن کنڑا میں 4، داونگیرہ میں 2، دھارواڑ 2صحت یاب ہوئے ہیں۔ بھٹکل کا نوجوان پیر کے دن اسپتال سے رخصت ہوا ہے۔
منگلورو کے وینلاک اسپتال کے ڈاکٹروں بتایا کہ کاسرگوڈ کے تین افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ داونگیرہ میں تین میں سے دو افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایک اور مریض روبہ صحت ہے۔
داونگیرہ کے ڈپٹی کمشنر مہانتیش نے بتایا کہ پیر کے دن کوئی بھی پازیٹیو معاملہ سامنے نہیں آیا۔ بنگلورو میں 6/ کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں۔ بنگلورو میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 15ہوگئی ہے۔
ریاست میں مجموعی طور پر 163/ افراد کورونا پازیٹیو ہوئے ہین جن میں تین افراد ہلاک اور 24 صحت یاب ہوئے ہیں۔