کرناٹک میں بھی برڈفلو پھیلنے کا خطرہ، تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان۔ کیرلا سے مرغیاں لانے پر پابندی : پربھوچوہان

Source: S.O. News Service | Published on 7th January 2021, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍جنوری (ایس او نیوز) کیرلا کے الاپل اور کوٹائم اضلاع میں برڈ فلو(H5N8) پھیلی ہوئی ہے۔یہ بخار اور وباء ریاست کرناٹک میں بھی پھیلنے کاامکان ہے۔اس لئے ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ مویشی پالن نے یہ اطلاع دی ہے۔ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھوچوہان نے اس سلسلہ میں اطلاع دی ہے۔

محکمہ مویشی پالن کے افسروں نے کہا کہ کیرلا ریاست سے جڑے ہوئے کرناٹک کے علاقے جیسے جنوبی کینرا، کورگ، میسور اورچامراج نگر اضلاع میں یہ بخار مرغیوں میں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس لئے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اضلاع میں اس بخار کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں جس پر عمل لازمی ہے۔کیرلا ریاست کی سرحدوں پر فوری چک پوسٹوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور کیرلا سے کرناٹک آنے والی موٹر گاڑی کی سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔ کیرلا سے مرغیاں اور انڈے وغیرہ لانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ کیرلا سے آنے والی مختلف موٹرگاڑیوں کو سینی ٹائزیشن کرکے کرناٹک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

پربھو چوہان نے بتایا کہ سرحدی اضلاع میں موجود پولٹری فارموں پر بھی سخت نظر رکھی گئی ہے اور ان فارموں میں روزانہ سیمپل کی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بخار یا وباء کی وجہ سے بنگلور میں بھی عوام کو زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔یہ بخار مرغیوں کے ذریعہ انسانوں میں منتقل ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔