کرناٹک میں کورونا کی دہشت کا ایک اور ریکارڈ ، تقریباً 20 ؍ ہزار متاثر ، بنگلورو میں لاک ڈاؤن یا سخت امتناعی احکامات ؟

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2021, 4:32 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 19؍  اپریل (ایس او  نیوز ) اتوارکے روز کرناٹک میں کورونا نے اپنا خوفناک ترین رخ پیش کیا اور اب تک متاثرین کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ سامنے آیا ریاست بھر میں 7 6 0 9 1 تازه معاملات سامنے آئے ۔جبکہ 81 لوگوں کی موت واقع ہوئی ۔

شہر بنگلورو میں بھی متاثرین کی تعداد میں اسی رفتار سے اضافہ ہوا ہے شہر میں ایک ہی دن 12793 نئے متاثرین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بنگلورو میں اس وباء کی زدمیں آ کر 24 گھنٹوں کے دوران 60 لوگوں نے دم توڑ دیا۔ اتنی بڑی تعداد میں اموات کے سبب شہر کے قبرستانوں اور شمشانوں کے پاس گزشتہ تین چار دنوں سے لگی  قطار اور زیادہ طویل نظر آنے گی۔

 ریاست بھر  میں صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہونے والے مریضوں کی تعداد 4603 رہی ۔ 603 متاثرین ریاست بھر کے اسپتالوں میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔ کر نا ٹک میں کیسوں کی مجموعی تعداد 1161065 تک جا   پہنچی ، فعال کیس 133543 تک پہنچ چکے ہیں،  ریاست بھر میں مرنے والوں کی تعداد 13351 ہو چکی  ہے  اور بنگلورو میں 3 12 5 لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی  ہیں۔ بنگلورو میں جہاں متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ریاست کے دیگراضلاع میں یہ تعداد رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہے ۔بنگلورو میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے پیر کی شام سے سخت ضوابط لا نے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ 

مانا جا رہا ہے کہ پیر کی سہ پہر 4 بجے ودھان سودھا میں وزیر محصولات آراشوک کی صدارت میں طلب کی گئی میٹنگ میں وزیر اعلی بی ایس ایڈی  یورپا ویڈیو  کانفرنس کے ذریعے شامل ہوں گے اور تمام سیاسی جماعتوں سے حالات سے نپٹنے کے متعلق مشورے کر یں گے اور اس کے بعد امکان ہے کہ بنگلورو میں کورونا کو روکنے کیلئے سخٹ  ضابطہ لا گو کیا جا ئے گا۔ 

کہا جار ہا ہے کہ کورونا کے ماہرین کی کمیٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ شہر بنگلورو میں کورونا کے پھیلاؤ کی زنجیر کو تو ڑ نے کیلئے کم از کم 15 دنوں کیلئے سخت ترین لاک ڈاؤن کیا جا ئے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر سدھا کر  نے اس تجویز کی حمایت کی ہے لیکن وزیر محصولات آر اشوک نے بنگلورو میں سخت لاک ڈاؤن کی تجویز کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں ماسک ، سماجی  فاصلہ اور مصروف عوامی علاقوں میں امتناعی احکامات کے نفاذ کویقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کر نے کا حکومت کا کوئی منصو  بہ نہیں ہے ۔ دوسری طرف سدھاکر نے کہا ہے کہ ماہرین کی کمیٹی نے حکومت کو جومشورہ دیا ہے اس کو عملی  جامہ پہنایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...