کرناٹک کو1,471ٹنس آکسیجن کی فوری ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2021, 12:25 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلو رو،24؍اپریل (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج جمعہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ اگر ریاست کرناٹک میں فوراً آکسیجن کا انتظام نہ ہو سکا تو چند ہیلتھ کیر سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔

انہوں نے وزیراعظم سے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ریاست میں کووڈ 19کی صورتحال ابھی قابو میں نہیں ہے۔ نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران ایڈی یورپا نے مرکز سے کرناٹک کیلئے 1,471ٹنس آف آکسیجن فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ کووڈ۔19کے مریضوں کا علاج کیا جاسکے۔

انہوں نے اس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کو بتایا کہ کرناٹک میں آکسیجن کا استعمال دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔کل بروز جمعرات ایک ہی دن میں 500ٹن آکسیجن کا استعمال ہواہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری اطلاع کے مطابق مرکز نے ریاست کو اب تک صرف 300ٹن آکسیجن فراہم کی ہے۔اگر صورتحال یہی رہی تو کرناٹک میں مجبوراً چند ہیلتھ کیر سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔

ریاست میں آکسیجن کی قلت سے متعلق وزیراعظم کو سمجھاتے ہوئے ایڈی یورپا نے کہا کہ کرناٹک میں 25 اپریل کے بعد1,142ٹنس آکسیجن کی ضرورت پڑے گی۔پھر 30اپریل کے بعد کرناٹک کو 1,471 ٹنس آکسیجن درکار ہے۔کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لئے فوری آکسیجن فراہم کرنے ایڈی یورپا نے مودی پر دباؤ ڈالا۔ایڈی یورپا نے اس کابھی حوالہ دیا کہ ریاست میں کورونا پازیٹیو کی شرح بڑھ کر16فیصد ہوگئی ہے۔بنگلورو کووڈ سے بری طرح متاثر ہے۔ٹمکور، بلاری، میسور، ہاسن اور کلبرگی اضلاع سے بھی زیادہ لوگ متاثر ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کرناٹک نے پہلے مرحلے میں 400 کروڑ روپیوں کی مالیت کے کووی شیلڈ ویکسین کے ایک کروڑ ڈوزس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ کرناٹک میں ویکسی نیشن پروگرام کا اچھا ردعمل ہے۔ اب تک 82لاکھ لوگوں نے ویکسین لگوایا ہے۔ کرناٹک نے مرکز پر پھر دباؤ ڈالا ہے کہ جب مختلف ریاستوں میں ویکسین تقسیم کی جاتی ہیں تو تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ ایڈی یورپا کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے اب ٹھیک ہیں۔پچھلے 6مہینوں سے ان اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچوں کی ترقی اور سدھار پر زیادہ توجہ دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ہمیں %50 بیڈس مل رہے ہیں۔ایڈی یورپا نے اس ویڈیو کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کو یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ قریبی ہوٹلوں کے ساتھ وہ معاہدہ کرلیں۔ جہاں عارضی طور پر اسپتالوں کا قیام کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلے میدانوں میں آئی سی یو سہولت سمیت اسپتالیں قائم کرنے پر بھی ہم غور کررہے ہیں۔ریمڈیسیور انجکشن پر ایڈی یورپا نے کہا کہ اگلے دس دنوں میں کرناٹک کے لئے دو لاکھ ڈوزس کی ضرورت ہے۔یہ فراہم کرنے مودی سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ٖ

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...