”راہول گاندھی ملک کے وزیراعظم بنیں گے:“ لنگایت مٹھ کے سوامی کی پیشن گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 11:56 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،3؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) لنگایت مٹھ کے ایک سوامی نے پیشن گوئی کی ہے کہ راہول گاندھی ملک کے وزیراعظم بنیں گے. ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کانگریس قائد راہول گاندھی، کانگریس کے دیگر لیڈران اور پیروکاروں کے ساتھ بدھ کو چتردرگہ میں لنگایت کے مروگرجندرا مٹھ میں لنگایت سوامیوں کا اشیرواد لینے پہنچے تھے جس پر کاویری ہوسا مٹھ سوامی نے کہا کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے انہوں نے اپنی پیشن گوئی کی وجہ یہ بتائی کہ اس سے پہلے اندراگاندھی نے اس مٹھ کا دیدار کیا تھا تو وہ ملک کی وزیر اعظم بنی، پھر راجیو گاندھی بھی اس مٹھ میں پہنچ کر آشیرواد لیا تو وہ بھی ملک کے وزیراعظم بنے، اب راہول گاندھی آئے ہیں تو راہول گاندھی بھی ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

مٹھ کے سوامیوں سے ملاقات کے بعد راہول گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سری جگد گرو موروگراجیندرا ویدیا پیٹھا کا دورہ کرنا اور سوامیوں سے آشیرواد لینا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

بتادیں کہ لنگایت فرقہ سماجی جہد کار اور شاعر بسویشورا کے ذریعے 21 ویں صدی میں قائم ہوا تھا جن کی کرناٹکا میں بڑی تعداد پائی جاتی ہے ساتھ ساتھ ریاست کے پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا، تلنگانہ، آندھرا اور تمل ناڈو میں بھی لنگایت کی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے ۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی اور ان کے پیشرو بی ایس۔ یدی یورپا کا تعلق اسی لنگایت فرقے سے ہے، جو ریاست کی 17 فیصد آبادی پر مشتمل ہے یہ روایتی طور پر بی جے پی کی حمایت کرتا رہا ہے۔

راہول گاندھی سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کرناٹکا پہنچے تھے جبکہ بدھ  کو سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی انہیں حصہ لینا تھا۔

یاد رہے کہ کرناٹکا میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مئی میں منعقد ہوں گے۔ 2013 سے 2018ء تک اقتدار میں رہنے کے بعد کانگریس نے 2018ء میں جنتادل سیکولر کے ساتھ مختصر عرصہ کے لیے حکومت قائم کی تھی، جس کے وزیر اعلیٰ جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی  تھے۔

تاہم اتحاد کے کئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے بعد یہ حکومت زائد از ایک سال بعد گرگئی اور بی جے پی ریاست میں دوبارہ برسراقتدار آگئی۔ ابتداء میں بی جے پی نے بی ایس یدی یورپا کو چیف منسٹر بنایا تھا جن کا تعلق لنگایت طبقہ سے ہے۔ گزشتہ سال ان کی جگہ بسواراج بومئی کو وزیراعلیٰ بنایا گیا اور وہ بھی لنگایت سے ہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...