کرناٹک ایم ایل سی انتخاب: بی جے پی نے یدی یورپا کو دیا جھٹکا، بڑے الٹ پھیر کا اندیشہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 12:26 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 24؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک  میں قانون ساز کونسل کے آئندہ دو سالہ انتخاب کے لیے منگل کو بی جے پی نے اپنے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست کو سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے لیے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کی تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی نے ان کے بیٹے وجیندر کو امیدوار نہیں بنایا ہے۔ ایسے میں یدی یورپا کی ناراضگی کی خبریں باہر آنے لگی ہیں۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور دفتر انچارج ارون سنگھ نے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے کرناٹک سے قانون ساز کونسل کے آئندہ دو سالہ انتخاب کے لیے لکشمن سنگپا سوادی، چلوادی نارائن سوامی، ہیم لتا نایک اور ایس کیشو پرساد کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ بی جے پی نے کرناٹک قانون ساز کونسل کے ٹیچر انتخابی حلقہ سے ہونے والے دو سالہ انتخاب کے لیے بسوراج ہوراٹی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

اراکین اسمبلی کے ذریعہ منتخب کرناٹک قانون ساز کونسل کے 7 اراکین کی مدت کار 14 جون 2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ ان سیٹوں پر انتخاب کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 24 مئی یعنی آج ہی ہے۔ ان ساتوں سیٹوں پر 3 جون کو انتخاب ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک قانون ساز کونسل کے لیے دو گریجویٹ اور دو ٹریچر انتخابی حلقہ میں بھی دو سالہ انتخاب ہونا ہے۔ ان چاروں سیٹوں کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 26 مئی ہے اور ان پر 13 جون کو انتخاب ہونا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...