منڈیا میں گو بیک آراشوک: بی جے پی کارکنان کی برہمی میں ہورہا ہے اضافہ

منڈیا 28؍ جنوری(ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آرہےہیں، بی جے پی کے اندرہی کارکنان میں بی جے کے ارکان اسمبلی اور وزراء کے خلاف ناراضگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تازہ واردات منڈیا میں پیش آئی جہاں کئی دیواروں پر کابینی وزیر آراشوک کے خلاف گو بیک لکھا ہوا پایا گیا ہے۔ میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق بنگلورو۔ میسورقومی شاہراہ کے فلائی اؤورسمیت دیگرکئی مقامات پر’گو بیک آراشوک‘ لکھا ہوا دیکھا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیرآر، اشوک کو منڈیا ضلع کا نگراں کار وزیر نامزد کئے جانے کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ منڈیا میں آر،اشوک کولوگ اپنا لیڈر تسلیم نہیں کرتے، اس لئے لوگ چاہتے ہیں کہ پرانے میسورعلاقے سے تعلق رکھنےوالے کسی ایک کوضلع کا انچارج وزیربنایاجائے۔ یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس شخص کااس ضلع سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے انہیں اِس ضلع کا نگراں کاروزیر کیوں بنایا گیا ہے۔