کووڈ کی تیسری لہر کا ڈٹ کر مقا بلہ کرنے ویکسین کے دونوں ڈوز لینا ضروری: ریاستی وزیر گو پا لیا

Source: S.O. News Service | Published on 8th January 2022, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 8؍جنوری(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر برائے آبکاری کے گوپالیا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 8جنوری تک ملک بھر میں 15سے18سال کے درمیانی عمر کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہا لکشمی لے آؤٹ اسمبلی حلقہ کے بسویشورا نگر کرلوسکر کالونی میں موجود ودویا مندر میں 15سے18سال کے بچوں کو کووڈ ویکسین دینے کے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں گو پا لیا نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ135کروڑ کی آبادی والے ہندوستان جیسے بڑے ملک میں ویکسین دینا بڑا مشکل کام ہے،اس کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی نے چیلنج کو قبول کیا اور ہر ایک شہری کو وویکیسن دیتے ہو ئے اس ملک کو کووڈ سے آزاد بنا نے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے بتا یاکہ امریکہ سمیت دیگر بڑے ممالک میں آج بھی روزانہ کووڈ کے لاکھوں معاملات درج ہو رہے ہیں،ایسے حالات میں ہندوستان میں کووڈ ویکسین کے ذریعہ کووڈ پر قابو پانے کے لئے درکار مرکز اور ریاستی حکومتیں کر رہی ہیں۔گو پا لیا نے کہاکہ کووڈ کی دونوں لہر کا ہم سامنا کر چکے ہیں،اب کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے خدشات کافی زیادہ ہیں،اس کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا چائیے،اس کے لے ہر ایک کو لاز می طور پر دونوں ویکسین لینا ضروری ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ کووڈ کا پہلا ڈوز لینے کے28دن بعد دوسرا ڈوز دیا جا ئے گا،تمام اسکول او رکالجوں کے طلبہ کو چائیے کہ وہ ویکیسن لینے کے معا ملہ میں دلچسپی دکھا ئیں۔انہوں نے کہا کہ نائٹ کرفیو سمیت سخت کووڈ کے سخت ضوابط کے درمیان ہی ہر ایک کو کووڈ ویکسین لینا چائیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ذہنی طور پرکووڈ پر قابو پانے کے لے تیار ہیں،اس لئے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہو گی۔

انہوں نے بچوں کے والدین اور سرپرستوں سے گزارش کی کہ ویکسین کے معا ملہ میں دلچسپی دکھائیں۔اس موقع پر مقامی قائدین حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...