بنگلور 11 جولائی (ایس او نیوز)کرناٹک میں کورونا کا پھیلاو اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ اس سے کوئی محفوظ نظر نہیں آرہا ہے۔ آج کرناٹکا ٹورسم منسٹر سی ٹی روی کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی ہے، وہ کرناٹک کے پہلے وزیر ہیں جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے حالانکہ لوک سبھا ایم پی سومالتا امبریش، ایم ایل اے اجئے سنگھ، ٹی ڈی راجے گوڈا اور ایچ ڈی رنگناتھ کی رپورٹ اس سے قبل کورونا پوزیٹیو آچکی ہے۔
اُدھر ممبئی میں معروف فلم ایکٹر امیتابھ بچن کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ امیتابھ بچن نے خود اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں اپنی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میگا اسٹار امیتابھ کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق کچھ ماہ قبل دیگر معروف اداکار عامر خان، کرن جوہر، جانوی کپور اور دیگر اسٹارس کے بھی رپورٹس کورونا پوزیٹیو آچکے ہیں۔