کرناٹک میں جنتا کرفیو میں توسیع یا مکمل لاک ڈاؤن ؟ آج شام وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی طرف سے اعلان ممکن
بنگلورو، 7؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے ریاست میں نافذ 14 روزہ جنتا کرفیو کے دوران کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کی کوششوں میں متوقع کامیابی نہ مل پانے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 12 ؍ مئی کے بعد بھی سخت پابندیوں کو برقرار رکھنے کا اراداہ کیا ہے۔
یہ پابندی جنتا کر فیو کی شکل میں ہو گی یا مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اس کا فیصلہ آج جمعہ کی شام وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی طرف سے طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کیا جائے گا۔
حالانکہ کرناٹک میں اس وقت جنتا کرفیو جاری ہے لیکن اس کے باوجود کورونا کے تازہ معاملوں اور اموات کی تعداد میں کمی کے کوئی آثار نہیں ظاہر ہورہے ہیں۔ اس لئے ریاست میں مزید چند ہفتوں کیلئے سخت پابندی برقرار کھنے کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی مکمل لاک ڈاؤن کی شکل میں ہوسکتی ہے ۔
آج جمعہ کی شام 6 بجے وزیر اعلیٰ نے یہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں ریاست کے تمام کووڈ انچارج وزراء سینئر افسروں کی شرکت ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ وزرائ ، افسروں اور ماہرین سے مشورہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ اپنے فیصلہ کا اعلان کریں۔