بنگلورو پہنچنے پر 7 دن کا قرنطینہ لازمی، 598 بین الاقوامی مسافروں پر نگرانی

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30؍نومبر (ایس اونیوز؍ایجنسی) بنگلورو  رورل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹپی سوامی نے کہا ہے کہ بنگلورو پہنچنے پر تمام بین الاقوامی مسافروں کو جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے انہیں 7 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ان کا 7 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ایسے 598 مسافر زیر نگرانی ہیں۔

کرناٹک حکومت نے کہا کہ بین الاقوامی مسافروں کو بنگلورو پہنچنے پر کووڈ منفی ٹیسٹ کرنے والے سات دن کے قرنطینہ کے تحت رکھے جائیں گے اور ایک ہفتے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی صحت تنظیم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نیا کووڈ 19 ویریئنٹ اومیکران کا خطرہ عالمی سطح پر بہت زیادہ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیا ویریئنٹ کتنا متعدی اور خطرناک ہے ، اس بارے میں غیریقینی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک تکنیکی نوٹ میں کہا کہ اگر اومیکران کی وجہ سے کورونا کی ایک اور لہر سامنے آتی ہے تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ اب تک اومیکران ویریئنٹ سے وابستہ کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیا کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکران ، ڈیلٹا ویریئنٹ سمیت دیگر ویریئنٹس کے مقابلہ میں زیادہ متعدی ہے اور کیا یہ زیادہ سنگین بیماری کی وجہ ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس بارے میں کوئی جانکاری دستیاب نہیں ہے جو یہ بتاتی ہو کہ اومیکران سے وابستہ علامتیں دیگر ویریئنٹس کے مقابلہ میں الگ ہیں ۔ اس نے کہا کہ اومیکران ویریئنٹ کی سنگینی کی سطح سمجھنے میں کئی دنوں سے لے کر کئی ہفتوں تک کا وقت لگے گا ۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں اس ویریئنٹ سے متاثر پائے گئے لوگوں کی تعداد بڑھی ہے ، لیکن یہ سمجھنے کیلئے وبائی امراض کا مطالعہ جاری ہے کہ کیا یہ اومیکران کی وجہ سے ہے یا دیگر وجوہات اس کیلئے ذمہ دار ہیں ۔ تنظیموں نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں لوگوں کے اسپتال میں بھرتی ہونے کے معاملات بڑھ رہے ہیں ، لیکن اس کی وجہ اومیکران سے انفیکشن کی بجائے سبھی ویریئنٹس سے متاثر لوگوں کی کل تعداد میں اضافہ ہوسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...