کرناٹک میں کورونا متاثرین اور اموات میں دوبارہ اضافہ، مئی کے آخر تک لاک ڈاؤن جاری رہنے کا قوی امکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th May 2021, 2:21 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 18/مئی  ( ایس او نیوز) کرناٹک میں جہاں کورونا سے متاثرین اور فوت مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی   تھی،  وہیں پیر کے دن دوبارہ متاثرہ مریضوں اور اموات میں اضافہ کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے ضلع ڈپٹی کمشنرس کے ساتھ جو میٹنگ کی اس میں لاک ڈاؤن مئی  کے آخر تک جاری رکھنے کی صلاح دی گئی  ہے۔یہی رائے وزیر اعلیٰ کی وزراء میٹنگ میں بھی سامنے آئی ہے۔؂

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی میعاد ابھی ختم نہیں ہوئی   ہے، ایک دو دنوں میں ہی لاک ڈاؤن میں توسیع کے متعلق فیصلہ لیاجائے گا۔  اس درمیان بنگلورو میں بھی کورونا سے متاثر اور فوت ہونے والوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے، اور بہت سارے اضلاع میں دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے پر لاک ڈاؤن میں توسیع اور سخت قوانین جاری کئے جانے کی  قوی امکانات ہیں۔ 

پیر کی شام تک 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 38،603 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، اور 476 فوت ہوئے ہیں۔ بنگلورو میں پیر کے دن 13،338 افراد متاثر ہوئے اور 239 فوت ہوئے  ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 364382 ہے۔ 8 اضلاع بیلاری، بنگلورودیہی، ہاسن، منڈیا ، میسورو ، شیموگہ ، ٹمکور ، اُترکنڑا  1000 تا 2500 نئے مریض پائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...