کرناٹک لاک ڈاؤن میں 30اپریل تک توسیع،علاقوں کو 3؍زمروں میں تقسیم کرنے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی تجویزپر وزیر اعظم فیصلہ کریں گے

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2020, 3:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍اپریل(ایس او نیوز) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کی طر ف سے نافذ لاک ڈاؤن میں حسب توقع توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے- ہفتہ کے روزوزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے لاک ڈاؤن کو 30/اپریل تک بڑھانے کا باضابطہ اعلان کردیا-

انہوں نے کہا کہ ریاست میں مزید دو ہفتوں تک لاک ڈاؤن کا نفاذکورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب ناگزیر ہو چکا تھا- انہوں نے کہا کہ اب جو لاک ڈاؤن نافذ ہو گا وہ جاریہ لاک ڈاؤن سے مختلف ہو گا- وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے متاثرین اور مشتبہ متاثرین کا علاج کرنے میں لگے طبی عملے کو حکومت نے 2.44لاکھ عدد پرسنل پروٹیکشن اکوپمنٹ (پی پی ای)مہیا کروانے کا فیصلہ لیا ہے-ماسک کی بڑی تعداد میں تقسیم کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں کورونا ٹسٹ کے لئے 300لیاب 30/ اپریل تک قائم کئے جائیں گے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 214تک پہنچ گئی ہے- قومی سطح پر کرناٹک کورونا وائرس کے متاثرین کے اعتبار سے 11ویں مقام پر ہے-

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے پانچ ہفتے انتہائی آزمائشی ثابت ہو سکتے ہیں - وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے پندرہ دنوں تک جو لاک ڈاؤن رہے گا وہ پہلے کے لاک ڈاؤن سے مختلف رہے گا- اس میں کسی بھی طرح کی نرمی کا سوال ہی نہیں اٹھتا- انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے زرعی اور معاشی سرگرمیوں کو کچھ حد تک چھوٹ دینے کی بات وزیر اعظم نے کہی ہے امکان ہے کہ ایک دودن میں اس سلسلہ میں رہنما خطو ط مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کئے جائیں -

انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر جو موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں امکان ہے کہ ان کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے- انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کسان اور مچھیرے سماجی فاصلے کی پابندی برقرا ر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں - اس کی اجازت دی گئی ہے- عوام کے باقی طبقہ کو سختی سے لاک ڈاؤن کی پابندی کرنی ہو گی- اگر پابندی نہ برتی گئی تو حکومت کو مجبوراً ان کے علاقوں کو سیل ڈاؤن کرنا ہو گا-

وزیر اعلیٰ نے اشارہ دیا کہ لاک ڈاؤن کی مدت پوری ہونے کے بعد بیک وقت اسے ہٹایا نہیں جائے گا بلکہ اسے مرحلہ وار ہٹانے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ویڈیو کانفرنس کے دوران کرناٹک کی طر ف سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو تین مرحلوں میں لاگو کیا جائے- سرخ، زرد اور سبز، سرخ زمرے میں ان علاقوں کو رکھا جائے جہاں کورونا وائرس کے زیادہ ہ معاملے سامنے آئے ہیں - ان علاقوں کو مکمل طور پر سیل ڈاؤن کردیا جائے گا- زرد زون میں آنے والے علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا- سبز زمرہ میں آنے والے علاقے جہاں سے کورونا وائرس کے کوئی شکایت نہیں ملی ہے ان علاقوں میں پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن میں رعایت دی جا سکتی ہے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر اعظم اس تجویز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیں گے-

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ چار گھنٹوں تک چلنے والی ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر حال میں یہ احتیاط برتی جائے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ معاشرتی شکل اختیار نہ کر پائے- اگر ایسا ہو گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلہ میں 142ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی جا چکی ہے جہاں لاک ڈاؤن کو انتہائی سختی سے نافذ کیا جائے گا- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ سے کہا ہے کہ کسی بھی سبب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہرگز نہ برتی جائے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...