کرناٹک میں 8؍نومبر سے ایل کے جی اور یو کے جی کلاسس بحال

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2021, 11:19 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،5؍نومبر(ایس او نیوز)ریاستی حکومت نے ایل کے جی اور یو کے جی کے لئے 8نومبر سے باضابطہ کلاسوں کی بحالی کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیمات نے رہنما خطوط بھی وضع کئے ہیں۔ اسکول کے اوقات صبح 9:30بجے سے دوپہر 3:30بجے تک مقرر کئے گئے ہیں اور اس کی بنیاد پر ٹائم ٹیبل تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ کلاسس ہفتہ میں صرف پانچ دنوں کے لئے ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار چھٹی ہو گی۔بچوں میں اگر کووِڈ کی علامت ہو تو ان کو اسکول آنے نہیں دیا جائے گا اور اگر کسی بچے میں کووِڈ کی تصدیق ہوتی ہے تو اسکول کو مکمل طور پر سینی ٹائز کرنا لازمی ہو گا۔اس کام کو مقامی ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں کروایا جائے۔اس سے پہلے جن کلاسوں کو بحال کیا گیا ان میں تدریس کرنے والے اساتذہ کے لئے یہ پابندی تھی کہ انہوں نے کووِڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لے لئے ہوں۔ اب ایل کے جی اور یو کے جی میں جو بچے حاضر ہوں گے ان کے والدین پر بھی یہ لازمی ہے کہ انہوں نے بھی کووِڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لے لئے ہوں، ورنہ بچوں کو اسکول میں حاضری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسکول میں آنے والے ہر بچے کی صحت کا خیال رکھنے کی ذمے داری اساتذہ پر ہو گی۔ سرکاری، ایڈڈ اور ان ایڈڈ اسکولوں میں ایل کے جی اور یو کے جی کلاسوں کا آغاز پہلے مرحلہ میں آدھے دن تک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسکول صرف ان اضلاع میں ایل کے جی اور یو کے جی کے لئے کھلیں گے جہاں کووِڈ پازیٹیویٹی کی شرح2فیصد سے کم ہو۔اسکولوں میں حاض ری کے لئے والدین کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ ماسک پہنا لازمی قرار دیاگیا ہے۔ بچوں کو دوپہر کا کھانا گھروں سے ہی لانا ہو گا۔ تمام اسکولوں میں گرم پانی کی فراہمی کے لئے نظم کیا جائے گا۔حاضر بچوں کی تعدادکی بنیاد پر ہر کلاس میں ان کے بیٹھنے کے لئے سماجی فاصلہ کی پابندی کے ساتھ انتظام کیا جائے گا۔ اسکول میں داخل ہوتے وقت بچوں کی تھرمل اسکیاننگ لازمی ہو گی۔ اگر کسی بچے کے گھر میں کسی کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تو والدین سے کہا جائے کہ اس بچے کو اسکول نہ بھیجیں۔ رہنما خطوط میں کہاگیا ہے کہ والدین کے اصرار پر حکومت کی طرف سے کلاسس بحال کر دئیے گئے ہیں، اب والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...