تبلیغی جماعت کی تعریف آئی اے ایس افسر محمد محسن کو مہنگی پڑی حکومت کرناٹک نے افیسر کے ٹوئٹ کو فرقہ پرستی قرار دے کر وجہ بتاؤ نوٹس تھما دی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2020, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍مئی(ایس او  نیوز)حکومت کرناٹک نے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے کے بعد پلازما کا عطیہ دینے کے لئے راضی ہونے والے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی تعریف کرنے پر ریاست کے ایک سینئر آئی اے ایس آفیسر محمد محسن کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔

ریاست کے محکمہ پسماندہ طبقات کے سکریٹری محمد محسن نے حال ہی میں اسے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرٹوئٹ کیا تھا جس کو انہوں نے بعد میں ہٹا دیا۔ کرناٹک کیڈر میں 1996بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 300سے زائد تبلیغی ہیرو صرف دہلی میں پلازما کا عطیہ دے کر ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ مگر گودی میڈیا کو اس سے کیا؟ محمد محسن اس سے پہلے گزشتہ سال بھی خبروں میں رہے جب اڑیسہ میں الیکشن کمیشن نے انہیں وزیر اعظم مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے پر معطل کرد یا تھا۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ انہیں حکومت کی طرف سے وجہ بتاؤ نوٹس موصول ہوا ہے محمد محسن نے بتایا کہ وہ اس کا ضوابط کے تحت جواب دیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ٹویٹ کے بعد حکومت نے اس کی منفی انداز میں تشہیر کا سخت نوٹس لیا ہے۔ حکومت کے حلقے اس بات سے ناراض ہیں کہ محسن نے اپنے ٹوئٹ میں حکومت کی حمایت کرنے والے میڈیا کو گودی میڈیا کے نام سے مخاطب کیا۔ حکومت نے محسن کو دئیے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ وہ آل انڈیا سرویس (کنڈکٹ) رولس 1968کی پامالی کے مرتکب ہیں اس لئے وجہ بتائیں۔ نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہاکہ اگر وہ جواب نہ دے سکے تو ان پر کارروائی ہو سکتی ہے۔

ریاست کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جس طرح محمد محسن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ ریاست کا کوئی بھی آئی اے ایس آفیسر ایسا کوئی تبصرہ کرے جو فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر جائے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاستی انتظامیہ میں شامل تقریباً تمام اعلیٰ افسروں کی اس طرح ذہن سازی ہو چکی ہے کہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے بعد ملک بھر میں پھیلنے والے ہزاروں افرا دکی وجہ سے ہندوستان بھر میں کورونا وائرس پھیلا ہے اس لئے اب وہ اس جماعت کے کارکنوں کی طرف سے متاثرین کی جان بچانے کے لئے پلازما کے عطیہ کو بھی توجہ کے قابل ماننے کے لئے تیار نہیں۔ اسی لئے محکمہ ڈی پی اے آر کے ذریعہ محمد محسن کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کے ایسا تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس جیسے سنگین معاملے سے نپٹنے کے لئے جاری کوششوں کو انہوں نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...