ساگر میں اینٹی بائیوٹک انجکشن لگانے کے بعد چار بیمار بچوں کی طبیعت مزید بگڑ گئی ؛ شموگہ ضلعی اسپتال منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2022, 12:59 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ، 27؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)    سردی ، بخار اور قئے سے متاثرہ 14 بچوں   میں سے چار بچوں کی حالت اُس وقت خراب ہوگئی جب اُنہیں علاج کے لئے انٹی بائیوٹک انجکشن لگوایا گیا۔ واردات  ضلع کے ساگر میں اتوار کو پیش آئی تھی مگر جن چار بچوں کی حالت اب نازک بتائی گئی ہے، اُن  کوپیر  صبح   شموگہ شہر منتقل کیا گیا ہے، چار میں سے تین کو   ضلعی میک گن اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ایک بچے کو پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔  بچوں کی عمر دس او ربارہ سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

طبی عہدیداران کے مطابق بچوں کو سردی اور بخار کے انفیکشن کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نرسوں نے اتوار کے روز انہیں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگایا، بتایا گیا ہے کہ  انجکشن  دینے  کے فوری بعد  چار بچوں کا بخار مزید تیز ہوگیا اور وہ  کانپنے لگے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر راجیش سُراگی ہلّی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ  یہی انجکشن صبح  دوسرے بچوں کو بھی  لگوائے گئے تھے، اُنہیں  کوئی سائید افیکٹ نہیں ہوا، البتہ شام کو چودہ  بچوں کو جب  یہی انجکشن لگوایا گیا تو  اُن میں سے چار بچوں کی حالت خراب ہوگئی،انہوں نے  بتایا کہ  دیگر  سبھی بچے  روبہ صحت ہیں، صرف چار بچوں کی حالت خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ  انجکشن لگواتے وقت غالباً کوئی ٹیکنیکل غلطی ہوئی ہوگی، جس کی وجہ سے  ایسا ہوا ہے۔ مزید کریدے  جانے پر انہوں نے بتایا کہ  انہیں لگتا ہے کہ نرس نے بچوں کو انجکشن لگوانے کے  فوراً بعد کوئی دوائی بھی  دی ہوگی، جس کی وجہ سے دوائی کا اُلٹا اثر ہوا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر نے  بتایا کہ  بچوں کی حالت  زیادہ  نازک نہیں ہے۔ انہوں نے تعلقہ ہیلتھ آفسر کو  ہدایت دی ہے کہ  وہ اپنی جانچ رپورٹ جمع کرائے ۔

چار بچوں کی حالت اچانک مزید بگڑجانے سے اُن کے گھر والے  سکتے میں آگئے ہیں ۔

واقع کی اطلاع ملتے  ہی رکن اسمبلی ہراتالو ہلپّا بھی  موقع پر پہنچے اور طبی عہدیداران کو بچوں کا مناسب علاج کرانے کی ہدایت دی۔ ہراتالو ہلپا نے کہا ’’واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد میں فوری طور پر اسپتال پہنچا۔ طبی افسران کو بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی ہدایت جاری کی  ہے۔ اسے ابھی تک ایلرجی مانا جاتا ہے۔ جہاں تک دوا کا سوال ہے، ہم تصدیق کریں گے کہ کس نے اور کہاں سے  یہ دوائیں حاصل کی گئی تھی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔