ریاستی وزیر داخلہ ارگا گنانیندرا استعفیٰ دیں: مہیلا کانگریس صدر انجنا

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2021, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

منڈیا،29؍اگست (ایس او نیوز) ضلع مہیلا کانگریس صدر انجنا شری کانت نے مطالبہ کیا ہے کہ میسورw میں طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کرنے والے ریاستی وزیر برائے داخلہ ارگاگنا نیندرا فوراً استعفیٰ دیں۔

یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجنا نے پر مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ نے بیان جاری کیا کہ رات کے وقت لڑکیوں کے گھومنے سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں اور اس طرح کا بیان جاری کرکے انہو ں نے عصمت دری کی وکالت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں خواتین سافٹ ویئر کمپنیوں میں نائٹ شفٹ میں کام کرتی ہیں اس کے علاوہ ڈرائیور، پائلٹ، آر جے اور صحافیوں کے طو رپر بھی خدمات دیتی ہیں تو کیا انہیں اپنی ملازمت ترک کردینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہیلمٹ، ماسک نہ پہننے والوں کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کرتی ہے لیکن عصمت دری جیسے جرم میں ملوث عناصر کو گرفتار نے میں تاخیر کررہی ہے۔

انہو ں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بی جے پی برسراقتدار آنے کے بعد خواتین پر مظالم کا سلسلہ بڑھ گیااور ریاست کی نظم وضبط کی صورتحال بگڑگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔