اینٹی کرپشن بیورو کے خلاف ریمارک،کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کو تبادلہ کی دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 7:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایچ پی سندیش نے پیر کے دن حکام پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے خلاف ریمارکس پر انہیں تبادلہ کی دھمکی دی گئی ہے۔

بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ملزم کی درخواست ِ ضمانت پر نظر ڈالتے ہوئے جسٹس سندیش نے کہا کہ میں تبادلہ کے لئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمہارا اے سی بی اے ڈی جی پی (سیمنت کمار سنگھ) طاقتور آدمی لگتا ہے۔ یہ کسی نے میرے ساتھی سے کہا ہے۔ تبادلہ کی دھمکی ریکارڈ پر لی جائے گی۔ جسٹس سندیش نے ریمارک کیا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔

میں بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کے لئے تیار ہوں۔ میں نے جج بننے کے بعد جائیداد نہیں بنائی ہے۔ مجھے عہدہ سے محرومی کی پرواہ نہیں۔

میں کسان کا بیٹا ہوں‘ میں کھیتی باڑی کے لئے تیار ہوں۔ میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ میری وابستگی کسی بھی سیاسی نظریہ سے نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلور: بی جے پی کو کانگریس کا جواب؛ یوم آزادی کے موقع پر کانگریس کی طرف سے قومی پرچم، کیپ اور ٹی شرٹ بالکل مفت دینے کا اعلان

حکمراں بی جے پی کو کرارا جواب دیتے ہوئے آج  کرناٹک کانگریس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ   یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 15 اگست کو  بنگلور کے سنگولی رائینا سرکل سے بسونگڈی  تک فریڈم مارچ نکالا جائے گا اور  اس مارچ میں شرکت کے لئے نام درج کروانے والوں کو  قومی پرچم، ایک ...

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...

سیلاب متاثرین کے معاوضہ کیلئے 300 کروڑ روپئے جاری: آر اشوک

ریاست میں بی جے پی کی سوپر سرکار ہے، کانگریس پارٹی کی طرف سے لگایاجارہاالزام ”سیلاب متاثرین کیلئے معاوضہ فراہم کرنے ریاستی حکومت کے پاس رقم نہیں ہے“بالکل جھوٹا اور بے بنیادہے،سیلاب متاثرین کیلئے مرحلہ وار معاوضہ دئے جانے کا انتظام کیاجارہاہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے ...