ایڈی یورپا اور وجیندرا کیلئے مشکل،عدالت سے نوٹس جاری

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 11:00 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍ اگست (ایس او نیوز)ایسے مرحلے میں جب کہ وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے اپنی کابینہ میں توسیع کیلئے بی جے پی اعلیٰ کمان سے منظوری حاصل کرلی ہے - سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اس کابینہ میں اپنے فرزند وجیندرا کو شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں -

کرناٹک ہائی کورٹ کا ایک تازہ حکم وزارت میں وجیندرا کی شمولیت کیلئے خطرے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ منگل کے روز کرناٹک ہائی کورٹ نے ایڈی یورپا وجیندرا سمیت 4 افراد کو نوٹس جاری کردی ہے- سماجی کارکن ٹی جے ابراہم کی طرف سے ایڈی یورپا اوران کے اہل خانہ پر رشوت ستانی کے الزامات لگاتے ہوئے دائر کی گئی عرضی کو عدالت نے سماعت کیلئے منظورکرلیا ہے- جسٹس سنیل دت یادو کی بنچ نے ایڈی یورپا، وجیندرا، ایس ٹی سوم شیکھر اور آئی ایس آفیسر پرکاش کو سماعت کے لئے حاضر ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا اورکیس کو اگلے ہفتہ کے لئے ملتوی کردیا-

اس سے پہلے اس معاملے کی ایڈی یورپا کے خلاف جانچ کیلئے گورنر سے منظوری درکار تھی اب جب کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑدیا ہے اسی لئے عدالت کی ہدایت پر ہی جانچ شروع کی جاسکتی ہے -اسی بنیاد پر ابراہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک: ریاست کی 6 لاکھ ہیکڑ فوریسٹ زمین غریبوں میں تقسیم کی جائے گی : ودھان سبھا اجلاس میں ریاستی وزیر آر اشوک کا بیان؛ لیکن کیا حقیقت میں ایسا کرنا ممکن ہے ؟

ریاست کی 6لاکھ ہیکڑ فوریسٹ زمین کو دوبارہ روینیو محکمہ کو لوٹائی جائے گی اور متعلقہ زمین ریاست کے غریبوں کو دی جائے گی۔یہ بات ریاستی روینیو وزیر آر اشوک نے  ودھان سبھا اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں کہی، مگر کیا حقیقیت میں چھ لاکھ ہیکٹر فوریسٹ زمین کو روینو کے حوالے کیا ...

کرناٹک: بی جے پی رکن اسمبلی گولی ہٹی شیکھر کا الزام ’عیسائی مشنریوں نے والدہ کا مذہب تبدیل کرا دیا‘

کرناٹک کے سابق وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی گولی ہٹی شیکھر نے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کے لئے ہوسدرگا اسمبلی حلقہ میں سرگرم عیسائی مشنریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ عیسائی مشنریوں نے ان کی ماں کو عیسائی مذہب قبول کرا دیا ...

25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کا پہلی مرتبہ دورہ ٹمکور، مختلف ترقیاتی وتعمیری کاموں کا افتتاح وسنگ بنیاد

ضلع کے مختلف ترقیاتی وتعمیر ی کاموں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی اسی ماہ کی 25تاریخ کو ضلع کا دورہ کریں گے۔

کرناٹک میں انسداد تبدیلی مذہب قانون لانے کا منصوبہ ، جبراً یا لالچ دلاکر مذہب بدلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: اسمبلی میں وزیر داخلہ کا اعلان

کرنا ٹک کی بی جے پی حکومت اُتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریاست میں بھی تبدیلی مذہب کو روکنے کے لئے ایک قانون لانے پر غور کر رہی ہے- یہ بات وزیر داخلہ ارگا گیانیندرا نے ریاستی اسمبلی میں صفر ساعت کے دوران کہی-

کرناٹک میں پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان ؛ 18،414 طلبا میں سے 5،507 طلبا کا میاب

پی یو سی دوم کا چیلنجنگ امتحان لکھنے والے طلبا کے نتائج ظاہر کردئے گئے  ہیں۔ جملہ 18،414 طلبا نے امتحان کے لئے اپنا اندراج کرویا تھا۔ ان میں سے 17،470 پرائیویٹ طلبا ، 351 رپیٹرس ، 592 فریشریس  طلبا نے امتحان میں شرکت کی ۔