کرناٹکا ہائی کورٹ نے کانگریس کو پدیاترا نکالنے کا اجازت نامہ عدالت میں داخل کرنے کی دی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2022, 1:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور ۔12 / جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا ہائی کورٹ نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) سے کہا کہ وہ 14 جنوری تک میکے ڈاٹو پدیاترا نکالنے کے لئے حکومت کی طرف سےلئے گئے اجازت نامہ کو عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا کے پی سی سی نےرام نگر ضلع کے میکے ڈاٹو میں کاویری ندی کے پار متوازن آبی ذخائر کا مطالبہ کرتے ہوئے 'واک فور واٹر' منعقد کرنے کی کوئی اجازت لی ہے یا نہیں۔

 چیف جسٹس ریتو راج اوستھی اور جسٹس سورج گووند راج کی ڈویژن بنچ نے ناگیندر پر ساداے وی کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوۓ سیاسی جماعت کو یہ بھی بتانے کی ہدایت دی کہ آیا وہ کووڈ کے چلتے جاری کئے گئے گائیڈلائنس پر عمل کر رہے ہیں جیسے کہ ماسک پہننا اور سماجی دوری برقرار رکھنا وغیرہ ؟

ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت سے بھی جمعہ کو اس بات کا جواب دینے کے لئے کہا ہے کہ KPCC کو ریلی کے انعقاد کی اجازت کیسے دی گئی ؟ بنچ نے حکومت سے پوچھا کہ کے پی سی سی کو ریلی کے انعقاد سے روکنے کے لیے کس طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں ؟

حکومت کرناٹک نے کووڈ کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے 4 جنوری سے ریاست میں احتجاجی ریلیوں، مظاہروں اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے باوجود، کانگریس نے اپنی 'پد یاترا' (مارچ) کے ساتھ یہ کہتے ہوئے آگے بڑھی کہ حکومت کووڈ معاملوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، اورایسا کرکے وہ   پارٹی کے پروگرام کے طے کردہ پدیاترا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...