کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو کورونا پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 10:53 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو10؍اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک کے وزیرصحت بی سری راملوکے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے - سری راملو نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی-انہوں نے بتایا کہ ہلکا بخار ہونے کے بعد کورونا جانچ کرائی گئی تھی، جس میں ان کی رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے - وزیر کو بورنگ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور کانگریس لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ سدارمیا بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد شہر کے ایک نجی اسپتال میں علاج کرارہے ہیں -ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے کورونا پوزیٹیو ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے سری راملو نے اپنے اقرباء سے کہا کہ وہ خود بھی اپنا کووڈ ٹسٹ کروالیں اور اپنے آپ کو کورنٹائن کرلیں ۔

انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں جب سے کورونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کی ہے، اس وقت سے ہی وہ ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کرتے رہے ہیں -کورونا پوزیٹیو ہونے کے بعد انہوں نے اپنا علاج سرکاری اسپتال میں کروانا پسند کیا-انہیں یقین ہے کہ نجی اسپتالوں کے مقابلے سرکاری اسپتال میں رہ کر اپنی اور دیگر مریضوں کی دیکھ بھال یقینی بناسکیں۔

اس دوران کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور اپوزیشن لیڈر سدرامیا جو یکم اور 2/ اگست کو کورونا پوزیٹیو پائے گئے شہر کے منی پال اسپتال میں زیرعلاج ہیں -ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت مستحکم ہیں -بتایا جاتا ہے کہ پیرکے روز ان دونوں ایک بار پھر کووڈ ٹسٹ لیا جائے گا اور اگر یہ ٹسٹ نگیٹیو رہا تو دونوں کو اسپتال سے رخصت کردیا جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔