بنگلورو شہر کی جھیلوں پر غیر قانونی قبضہ جات کا معاملہ، بی بی ایم پی ایکزی کٹیو انجینئروں کو ہائی کورٹ کا سمن

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2022, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍جولائی(ایس او  نیوز)کرناٹک ہائی کورٹ نے کل یہاں جھیلوں پر غیر قانونی قبضہ جات کے سلسلے میں بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے ایکزی کٹیو انجینئروں کو سمن جاری کیا ہے۔

ان سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر کی جھیلوں پر ان قبضوں کے بارے میں وضاحت کرنے 20جولائی کو عدالت کے سامنے حاضر ہوں۔ ہائی کورٹ میں سبرامنیا پورہ، بیگور اور پٹین ہلی میں ان قبضہ جات سے متعلق ایک عرضی پر سماعت جاری ہے۔

اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات اور ایجنسی کے قونصل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ سے غیر مطمئن عدالت نے متعلقہ ایکزی کٹیو انجینئروں کو حکم دیا کہ وہ عدالت میں حاضر رہیں اور اس کی آخری تاریخ بتائیں کہ یہ قبضہ جات کب تک ہٹائے جائیں گے۔نگران کار چیف جسٹس الوک ارادھے کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے بی بی ایم پی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے کے لئے صرف خطوط لکھ دینا کافی نہیں ہے۔

عدالت نے جمعہ کواس بات پر بھی غصے کا اظہار کیا کہ 2جون کو اس عدالت کی جانب سے ان قبضہ جات کے بارے میں جاری ہدایات پر کوئی عمل نہیں ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...