بھٹکل میں ’گرین فیلڈ‘ایئر پورٹ کا قیام۔ ہائی کورٹ نے مداخلت سے کیا انکار
بھٹکل 29/جون (ایس او نیوز) کاروار کے ایک سوشیل ورکر سنجے ریونکر نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں عوامی مفاد کی عرضی داخل کرتے ہوئے مانگ کی تھی کہ ریاستی حکومت کو بھٹکل میں ’گرین فیلڈ‘ ایئر پورٹ قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کے لئے عدالت کی طرف سے ہدایت جاری کئے جائیں۔
جسٹس ابھئے ایس اوک کی قیادت والی ڈیویژن بنچ نے اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے متعلق مسئلہ ہے اور عدالت اس میں مداخلت کرنا نہیں چاہتی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے مرکزی حکومت کی طرف سے یہ ردعمل سامنے آیا تھا کہ اگر ریاستی حکومت کی جانب سے ایسی درخواست موصول ہوتی ہے تو پھر اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزار کے مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے اس تجویز کو ریاستی چیف سیکریٹری کو مراسلہ بھیجا ہے۔اب اس معاملے میں کسی قسم کی ہدایت دینے سے ہائی کورٹ کے انکار کے بعد یہ معاملہ ریاستی حکومت کے ہی فیصلے پر منحصر ہوگا۔