کرناٹک ہائی کورٹ نے دی چامراج پیٹ عید گاہ میدا ن میں گنیش اتسومنانے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2022, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو27؍اگست (ایس او  نیوز)چامراج پیٹ عید گاہ میدان میں گنیش تہوار کے معاملہ میں کرناٹک ہائی کور ٹ نے اپنے فیصلے پر ایک ہی دن میں یو ٹرن لیتے ہوئے اس میدان میں گنیش تہوار کے اہتمام کی اجازت دے دی ہے۔ 

ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس الوک آرادھے اور جسٹس وشوا جیت شیٹی پر مشتمل ڈیویژنل بینچ نے کل ہائی کورٹ کے واحد جج جسٹس ہیمنت چندن گوڈر کی طرف سے اس میدان میں جوں کی توں صورتحال برقرار رکھنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی عرضی کی فوری سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ اس میدان میں گنیش تہوار کے اہتمام کیلئے بنگلورو اربن ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے - وہ اس درخواست کو حکومت کے پاس روانہ کریں گے اورغور وخوص کرنے کے بعد حکومت کو منظوری دینی ہو گی۔ 

عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ اجازت صرف31 اگست سے محدود ایام کیلئے ہو گی اس کے بعد میدان میں صورتحال جوں کی توں برقرار رہے گی- عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ گنیش اتسو سمیت کسی بھی مذہبی یا ثقافتی سرگرمی کی اجازت دینے کا اختیار حکومت کو حاصل ہو گا - گزشتہ روز ہائی کور ٹ کی واحد جج والی بینچ نے صورتحال جوں کی تو برقرار رکھنے کا جو فیصلہ سنایا تھا اس میں ترمیم کرتے ہوئے ڈیویژنل بینچ نے حکومت کی اس گزارش کو منظورکرلیا کہ اس میدا ن میں گنیش اتسو کے اہتمام کی اجازت دی جائے۔ 

ریاستی حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل پربھو لنگا نوادگی عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔

ریاستی وزیر محصولات آر اشوک نے ہائی کورٹ کے تازہ فیصلہ پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ اس میدان میں گنیش تہوار کی اجازت دینے کے بارے میں سوال پر انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے مشورہ کرنے کے بعد اس بارے میں حکومت اپنا موقف واضح کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔