دو ماہ کے اندر 4 لاکھ ایکڑ پراگائی گئی فصلیں تباہ ، بارش سے ریاست کے کسانوں کو زبردست نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2021, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ نومبر (ایس او  نیوز)ریاست کرناٹک میں اس مرتبہ مانسون اور قبل از مانسون کی بارش کسانوں کے لئے زحمت سے کم نہیں،کیونکہ صرف دو ماہ کے اندر تقریباً 4  لاکھ ایکڑ علاقہ پر اگائی گئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، جس سے لاکھوں کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اطلاع کے مطابق مانسون کے اختتام اور قبل از مانسون کی آمد کے دوران دو ماہ کی میعاد میں ستمبر اور اکتوبر کو ریاست بھر میں بالترتیب 3.47لاکھ ایکڑ اور 58ہزار ایکڑ علاقہ میں مختلف فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ محکمہ زراعت کے مطابق ہزاروں ایکڑ زمین پراگائی گئی فصلیں پانی میں بہہ گئیں، اس طرح اس مرتبہ بارش نے کسانوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 4 لاکھ ایکڑ کی فصلوں میں سے نصف تور دال تباہ ہوئی ہے جس سے اس فصل پر زیادہ منحصر کلبرگی،بیدر، وجئے پور کے کسانوں کو زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، اس کے علاوہ 96ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقہ میں سویا بین کی فصل تباہ ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے علاوہ گنا، مکئی جوار، کپاس، سوریا کانتی اور باغبانی فصلیں جیسے ٹماٹر،پیاز وغیرہ برباد ہوئے ہیں۔

محکمہ محصولات کے افسروں نے بتایا کہ کسانوں کو ہوئے نقصان کا اندازہ ابھی نہیں لگایا گیا ہے۔جبکہ بارش اب بھی جاری ہے، اس لئے نقصان کااندازہ ابھی لگانا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نقصان کامکمل جائزہ لینے کے بعد ہی مرکزی حکومت کے روبرو معاوضہ کی پیشکش کی جاسکے گی۔

محکمہ موسمیات کے افسروں نے بتایا کہ اس مرتبہ تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں طوفان کی وجہ سے ریاست میں اب تک قبل از مانسون معمولی بارش158.3ملی میٹر کے مقابلے 266.6ملی میٹر بارش ہوئی ہے یعنی 68فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے ملناڈ اور اولڈ میسور علاقہ میں باغبانی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...