کرناٹک حکومت کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے تیار؛ کورونا کے دونوں ٹیکے لینے والوں کو گرین پاس جاری کرنے کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th January 2022, 8:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 7 جنوری (ایس او نیوز) حکومت کرناٹک کووڈ وباء کی تیسری  لہر کا مقابلہ کرنے کےلئے بالکل تیار ہے اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات ریاست کرناٹک کے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیرسمیت میڈیکل ایجوکیشن منسٹر ڈاکٹر کے سُدھاکر نے کہی۔

ٹیکنیکل ماہرین سے خصوصی میٹنگ کے اختتام پرجمعہ کوبنگلور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ حکومت اُن لوگوں کو خصوصی ویکسی نیشن کا گرین پاس دینے کا منصوبہ بنارہی ہے جنہوں نے کورونا کے دونوں ٹیکے لئے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف محکموں کے آفسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور اُنہیں ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مختلف محکموں کےآفسران ایک دوسرے کے تعاون سے کام کرسکیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گذرے ہوئے کورونا کی دو لہروں کے دوران آفسران کو اب کام کرنے کا اچھا خاصا تجربہ ہوچکا ہے، اُن تجربوں کو اب تیسری لہر کے دوران استعمال کیا جائے گا، اور اسی کی مناسبت سے اگلی تدابیر پر غور کیا جائے گا۔

ڈاکٹر کے سُدھاکر کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کا کہنا ہے کورونا کی تیسری لہر یعنی اومیکرون سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے والا varriant ہے، البتہ اومیکرون، ڈیلٹا جیسا خطرناک نہیں ہے، لیکن اسے ہلکے میں بھی نہیں لیا جاسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے کووڈ کے دونوں ٹیکے لئے ہیں وہ اس وائرس سے زیادہ متاثر نہیں ہورہے ہیں، لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ فوری کووڈ کے دونوں ٹیکے لے کراپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا انتظام کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔