کووڈ۔19 کی نعشوں سے متعلق ترمیم شدہ رہنما خطوط جاری
بنگلورو،9؍اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسس کے درمیان کرناٹک حکومت نے کووڈ۔19 مریضوں کی نعشوں کے ضمن میں ترمیم رہنما خطوط جاری کیے ہیں جن میں اس وقت تک پوسٹ مارٹم سے بچنے پر زور دیا گیا جب تک کسی خاص وجہ سے ایسا کرنا ضروری نہ ہو۔ کرناٹک کے کچھ مقامات سے نعشوں کی قابل اعتراض طریقے سے آخری رسومارت کے واقعات اور کورونا سے متاثر پائے گئے افراد کے خاندانوں کو داغدار کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کےڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ترمیمی سرکولر میں متاثر مریضوں کی نعشوں کی انتہائی احتیاط سے آخری رسومات کرنے اور اس دوران وائرس سے بچنے متعلقہ رہنماخطوط جاری کیے گئے ہیں۔