بینگلورو :  200 یونٹ مفت بجلی سہولت حاصل کرنے کے لئے شرائط وضوابط

Source: S.O. News Service | Published on 6th June 2023, 12:55 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 6 / جون (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی نے انتخابی منشور میں جو 5 گارنٹیاں دی تھیں اس میں "گروہہ جیوتی"  اسکیم کے تحت 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی سہولت بھی شامل تھی ۔ 
    
اس ضمن میں کرناٹکا اینرجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے گائڈ لائنس کے مطابق اس اسکیم کے شرائط و ضوابط  اس طرح ہیں :     
    
1 ۔  'گروہہ جیوتی' کی سہولت صرف رہائشی (ڈومیسٹک)مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی بجلی کے لئے ہوگا ۔ تجارتی (کمرشیل)اور صنعتی (انڈسٹریل) مقاصد والے بجلی کنکشن کو یہ سہولت نہیں ملے گی ۔
    
2 ۔  مفت بجلی کی سہولت صرف ان گاہکوں کو ملے گی جو ماہانہ اوسطاً 200 یونٹس سے کم بجلی خرچ         کرتے ہیں ۔   
    
3 ۔  بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیاں سال 2022-23  میں گاہکوں کی طرف سے خرچ کی گئی بجلی کا  حساب لگا کر ان کے  بجلی خرچ کرنے کا ماہانہ اوسط نکالیں گی ۔  اور گاہک کو طے شدہ اوسط کے         مطابق ہی بجلی استعمال کرنا ہوگا ۔    
    
4 ۔  اس اوسط پر صرف 10 فی صد تک زیادہ بجلی خرچ کرنے کی گنجائش رہے گی ۔ اس سے زیادہ مگر دو سو یونٹس سے کم خرچ کرنے پر اضافی رقم کی ادائیگی لازمی ہوگی ۔  
    
5 ۔ مثلاً اس اسکیم سے مستفید ہونے لائق  کسی گھر میں بجلی کا ماہانہ اوسط  خرچ 100 یونٹس بنتا ہے ،   تو اس کے لئے مفت اسکیم میں 110 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے کی سہولت رہے گی ۔ اور اگر گاہک کسی         وقت اس حد کو پار کر جاتا ہے یعنی 100 یونٹس اوسط کے بجائے 120 یا 150 یونٹس خرچ کرتا ہے         (مگر دو سو یونٹس سے کم) تو اسے بقیہ اضافی یونٹس کا بل ادا کرنا ہوگا جو کہ "نیٹ بِل" کہلائے گا ۔         جولائی کے مہینے میں جو بجلی استعمال کی جائے گی اس کے مطابق اگر اضافی بل ادا کرنا ہوتا ہے اس         رقم کو اگست کے مہینے میں ملنے والے بل میں دکھایا جائے گا ۔ 
    
6 ۔  جو لوگ 200 یا اس سے زائد یونٹس بجلی استعمال کرتے ہیں ان کے لئے کوئی چھوٹ نہیں رہے گی         اور انہیں پورا بل ادا کرنا ہوگا ۔
    
7 ۔  گروہہ جیوتی کی یہ مفت اسکیم صرف ایک ہی میٹر کے لئے لاگو ہوگی ۔ اگر کسی شخص کے نام پر         ایک سے زائد نمبر والے میٹرس ہیں تو کسی ایک میٹر کی ریڈنگ پر ہی یہ سہولت حاصل کی جا سکے         گی ۔ اس میں مکان مالک یا کرایہ دار کی کوئی تفریق نہیں رہے گی ۔
    
8 ۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کو 'سیوا سندھو' پورٹل پر اپنی درخواست دینی ہوگی ۔         اس سے مستفیض ہونے کے لئے اپنے بجلی کسٹمر آئی ڈی کو آدھار نمبر سے لِنک کرنا ضروری ہوگا ۔ 
    
9 ۔ جو لوگ پہلے سے ''کوٹیر جیوتی' اور بھاگیہ جیوتی' جیسی مفت بجلی فراہمی اسکیم سے مستفیض ہو         رہے ہیں ، انہیں اب اس 'گروہہ جیوتی' اسکیم میں ضم کر دیا جائے گا ۔
    
10 ۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کے 30 جون تک استعمال شدہ بجلی بل میں مفت         اسکیم کی رقم منہا کرنے کے بعد جو اضافی رقم ادا کرنا ہے اس کی مکمل ادائیگی کے لئے تین مہینے کی        مہلت دی جائے گی ۔ اس کے بعد ادائیگی نہ ہونے والے بجلی کنکشن کاٹ دئے جائیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔