کرناٹک : اس مرتبہ عیدگاہوں میں نہیں ہوگی عید الاضحٰی کی نماز ، ریاستی حکومت نے جاری کیا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 9:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جولائی(ایس او نیوز) یکم اگست بروز سنیچر کو منائی جارہی عیدالاضحٰی کے سلسلے میں کرناٹک ریاستی حکومت نے حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر عیدگاہوں میں اجتماعی عبادت پر پابندی رہے گی ۔ صرف مسجدوں میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی ۔ 24 جولائی 2020 کو جاری اس حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے چند اضلاع میں 31 جولائی بروز جمعہ اور دیگر تمام اضلاع میں یکم اگست بروز سنیچر کو بقرعید منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر عیدگاہوں میں اجتماعی عبادت پر پابندی رہے گی ۔ مسجدوں میں بیک وقت زیادہ سے زیادہ 50 افراد عید کی نماز ادا کرسکتے ہیں ۔ سماجی فاصلہ ، ماسک ، سنیٹائزر اور اس طرح تمام تر احتیاطی تدابیر مسجدوں میں اختیار کئے جائیں ۔ اگر نمازیوں کی تعداد زیادہ ہو تو دو سے تین جماعتیں قائم کرتے ہوئے عید کی نماز ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے ۔

سرکاری حکم نامہ کے مطابق مسجدوں کے علاوہ دیگر کسی بھی مقام میں بقرعید کی  اجتماعی عبادت کیلئے اجازت نہیں ہوگی ۔ جلسہ گاہ ، کمیونٹی ہال ، شادی محل اور کسی کھلی جگہ میں اجتماعی عبادت کی اجازت نہیں ہوگی ۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس ، پولیس کمشنرس  اور ضلع  پولیس افسران ، کرناٹک ریاستی وقف بورڈ اور ضلع وقف افسروں کے ذریعہ یہ حکم نامہ تمام عیدگاہوں ، مسجدوں ، درگاہ کمیٹیوں اور دیگر وقف اداروں کو جاری کیا جائے گے۔  ریاست کے محمکہ اقلیتی بہبود ، حج اور اوقاف کے سکریٹری اے بی ابراہیم کے دستخط کے ساتھ بقرعید کے متعلق حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔

ریاستی حکومت نے حکم نامہ کے پس منظر میں یہ بات کہی ہے کہ کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اس لئے مرکزی حکومت نے کسی بھی مقام میں لوگوں کے بڑے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔ لہذا  آنے والی بقر عید کے پیش نظر مذہبی رہنماؤں ، عوامی نمائندوں اور وقف بورڈ سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ مذہبی رہنماؤں نے بھی مسجدوں میں عید کی نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہونے کی بات کہی ہے ، اس لئے یہ حکم نامہ جاری کیا جارہا ہے ۔

تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ 24 جولائی 2020 کو کرناٹک کے امارت شرعیہ نے نماز عید الاضحٰی اور قربانی کے متعلق ہدایات جاری کئے ہیں ۔ کرناٹک کے امیر شریعت کی جانب سے جاری کئے گئے ان ہدایات میں یہ بات کہی گئی ہے کہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد ، عیدگاہوں اور محلوں میں موجود بڑے ہالوں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی جائے ۔ لیکن اب حکومت نے مساجد کو چھوڑ کر عیدگاہوں اور دیگر مقامات میں اجتماعی عبادت پر پابندی عائد کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بقرعید کے متعلق حکم نامہ جاری کرنے سے پہلے امارت شرعیہ سے تبادلہ خیال نہیں کیا ہے ۔ بہرحال حکومت کے اس آرڈر کے بعد امارت شرعیہ کرناٹک کی ایک اور میٹنگ منعقد ہونے والی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...