ویک ینڈ کرفیو کا بنگلورو سمیت ریاست بھر میں مکمل اثر؛ ٹرانسپورٹ اور تجارتی خدمات بند رہنے کے سبب ہر طرف ویرانی

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2022, 1:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍جنوری (ایس او  نیوز ) کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے و یک بنڈ کر فیو کا بنگلورو میں صد فیصد اثر دیکھا گیا  اورروزانہ عموماً مصروف رہنے والے علاقے شیواجی نگر ، سٹی مارکیٹ ، میجسٹک، ملیشورم وغیرہ ویران رہے ۔ میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق بی ایم ٹی سی کی طرف سے صرف ضروری شعبوں کے لئے ہر گھنٹہ میں ایک بس کی سہولت رہی جس کی وجہ سے میجسٹک بس اسٹانڈ ویران رہا ۔ مصروف تجارتی علاقوں میں دکانیں بندرہنے کے سبب شہر میں تمام سرگرمیاں بھی معطل رہیں ۔

ویک اینڈ کے موقع پرعموماً مصروف رہنے والے شاپنگ مالس بند رہے اور ان کے باہر پولیس والوں نے بیر کیڈس لگا کر پہرہ لگا دیاتھا۔ شہر کی سڑکوں پر جا بجا پولیس والوں نے بیری کیڈس لگا کر لوگوں کے آنے جانے کی نگرانی کی اور بے وجہ سڑکوں پر آنے والوں کو روک کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ۔ان لوگوں کو چھوڑ دیا جن کے پاس شناختی کارڈ رہا اور ان لوگوں کو روک لیا جو بے وجہ گھوم پھر رہے تھے۔

بنگلورو کے ساتھ ساتھ ریاست کے بیشتر اضلاع میں بھی و یک بینڈ کر فیو کا زبردست ردعمل دیکھا گیا۔ میسورو،چکبالاپور، کولار، ٹمکورو، داونگیرے، شیموگہ ، کورگ ، دکشن کنڑا، اُڈ پی وغیرہ میں و یک اینڈ کر فیو کے پہلے دن صد فیصد اثر دیکھا گیا۔

رائچور ضلع میں کرفیو کا اتنا زیادہ اثر نہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ویک اینڈ کرفیو کے دوران ریاست کے بیشتر اضلاع میں کاروبار بند رہا ۔ روزمرہ کی ضروری اشیاء فروخت کر نے والی دکانوں اور کھانے پینے کی ہوٹلوں میں صرف پارسل خدمات کو چھوڑ کر دیگر تمام تر تجارتی مراکز بندر ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔