وشواناتھ نے اپنی حکومت پر 21473 کروڑ روپئے کے گھوٹالے کا الزام لگایا

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2021, 11:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ جون (ایس او نیوز)کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس ایڈی یورپا کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایم ایل سی اے ایچ وشوناتھ نے جمعہ کو الزام لگایا کہ محکمہ آبپاشی نے 21473 کروڑ روپئے کا ٹینڈر جلد بازی میں تیار کیا تھا، بغیر کسی مالی منظوری کے اس میں گھوٹالہ ہواہے۔ انہوں نے ایڈی یورپا کے بیٹے اور ریاستی بی جے پی کے نائب صدر بی وائی وجیندر پر سرکاری کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔

وشواناتھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ محکمہ آبپاشی میں 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا معاہدہ تیار کیا گیا ہے جو بھدرا نہرپروجیکٹ اور کاویری آبپاشی پروجیکٹ سے متعلق ہے۔ کوئی مالی منظوری نہیں لی گئی، بورڈ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ یہ عجلت میں کیا گیا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ٹھیکیداروں سے رشوت لینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ وشوناتھ بی جے پی سے قانون ساز کونسل کے ممبر ہیں اور دو سال قبل جنتا دل (ایس) سے تعلقات توڑنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کیا یہ ایسی حکومت ہے جو ٹھیکیداروں کے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے وزراء سمیت پوری ریاست وجیندر کی انتظامیہ میں مداخلت کی بات کررہی ہے۔ وشواناتھ نے کہاکہ آج کون سا وزیر مطمئن ہے؟ وجیندرکا ہر شعبہ میں مداخلت ہے۔ وشواناتھ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج ارون سنگھ ریاست کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ کچھ ارکان اسمبلی کے ایڈی یورپا کی برطرفی کے مطالبہ کے تناظر میں ارون سنگھ ریاستی لیڈروں سے بات چیت کرنے کے لئے کرناٹک میں ہیں، جمعہ کو اپنا دورہ ختم کرنے سے پہلے ارون سنگھ پارٹی کی کور کمیٹی میٹنگ میں شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بسوراج بومئی کرناٹک کے 30ویں وزیراعلی ؛گورنر تاور چند گہلوٹ نے دلایاعہدہ کی راز داری کا حلف

یڈی یورپا  کے سبکدوش  ہونے کے بعد بدھ 28 جولائی کو  بسواراج بومئی نے ریاست کرناٹک کے 30 ویں وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا - راج بھون کے گلاس ہاؤز میں منعقدہ مختصر تقریب میں ریاستی گورنر تاور چند گہلوٹ نے بومئی کوعہدہ کی راز داری کا حلف دلایا ۔

بنگلورو: خواتین کے تحفظ کیلئے ریلوے پو لیس کو13موٹر سائیکلیں فراہم

خواتین کے تحفظ کیلئے ریلوے ڈویژن پو لیس نے اپنے اہلکاروں کو13موٹر سائیکلیں فراہم کی ہیں۔ سنگولی رائنا سٹی ریلوے اسٹیشن احاطہ میں ریلوے ڈویژن کے اڈیشنل ڈرائرکٹر جنرل آف پو لیس(اے ڈی جی پی) بھاسکر راؤ نے موٹر سائیکلوں کو عملہ میں تقسیم کیا۔

ریاستی کابینہ میں توسیع جلد کی جائے: کمارسوامی

سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتا دل کے رہنما ایچ ڈی کماسوامی نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی سنگین صورتحال سے نپٹنے کے لئے وہ اپنی کابینہ میں جلد از جلد توسیع کریں۔

کرناٹک: یڈی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ حامی نے کر لی خودکشی

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ ہوکر ان کے ایک حامی نے خود کشی کرلی ہے، جس پر وزیراعلی نے نوجوانوں کو اس طرح کے قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے کی شناخت روی (35) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ چامراج نگر ضلع کے بومل پور گاؤں کا ...