کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت ریاست کے اولمپک کھلاڑیوں کو انعام دیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 21st August 2021, 1:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍ اگست (ایس او نیوز) حال ہی میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے کرناٹک کے چار کھلاڑیوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے کا تحفہ دینے کا ریاستی گورنر تھاورچند گہلوت نے اعلان کیا ہے۔ 

ادتتی اشوک، ایکوسٹرین ، فواد مرزا، تیراک شری ہر نٹراج اور خاتون ہاکی ٹیم کے کوچ انکیتا سریشن کو آئندہ راج بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اعزاز سے نوازنے کے ساتھ فی کس ایک ایک روپئے نقد انعام دیا جائے گا۔ 

گورنر کے خصوصی سکریٹری آر پر بھو شنکر نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کر کے کرناٹک کا نام اونچا کیا ہے۔ پچھلے ماہ ریاستی نے ادتتی ، فواد اور شری ہری کو 10 لاکھ روپئے پیش کئے تھے ۔حکومت کرناٹک نے پچھلے ماہ یہ اعلان کیا تھا کہ جو کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کرے گا اس کو 5 کروڑ روپئے نقد انعام دیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔